ریلوے کی وزارت
جناب اشونی ویشنو نے ناسک میں 40ویں آر پی ایف یوم تاسیس پریڈ میں شرکت کی اور مثالی خدمات کے لیے ایوارڈ یافتہ آر پی ایف اہلکاروں کو مبارکباد دی
مرکزی وزیر نے خواتین اہلکاروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آر پی ایف زونل ٹریننگ مراکز کی اپ گریڈیشن کے لیے 35 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا
Posted On:
04 OCT 2024 4:07PM by PIB Delhi
ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی وشنو نے آج آر پی ایف زونل ٹریننگ سنٹر، ناسک میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف ) کی 40ویں یوم تاسیس پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران، مرکزی وزیر نے 33 آر پی ایف اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا جنہیں 2023 اور 2024 کے دوران مسافروں کی جان بچانے میں ان کی جرأت مندانہ کوششوں کے لیے اور شاندار خدمت کے لیے باوقار پولیس میڈلز اور جیون رکشا میڈلز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈز ملک کے ریلوے نیٹ ورک کی حفاظت میں آر پی ایف کی شاندار خدمت کی عکاسی کرتے ہیں اور فورس کے دیگر ارکان کو نئے جوش کے ساتھ اپنی زبردست کوششوں کو جاری رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
وزیر موصوف نے حفاظتی اقدامات کو بڑھانے میں جدید ٹیکنالوجی کو فعال طریقے سے اپنانے کے لیے ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف ) کی تعریف کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آر پی ایف کو جدید حفاظتی آلات سے لیس کیا جائے گا جس میں بلٹ پروف جیکٹس اور بہتر ہیلمٹس شامل ہیں تاکہ اس کے اہلکاروں کی حفاظت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں، وزیر موصوف نے خواتین اہلکاروں کے لیے سہولیات پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، آر پی ایف کے زونل ٹریننگ مراکز کی اپ گریڈیشن اور جدید کاری کے لیے 35 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ تمل ناڈو میں آر پی ایف ڈاگ اسکواڈ کے زونل ٹریننگ سنٹر کے لیے 5.5 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ منظور کی گئی، جس کا مقصد خصوصی تربیت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔
مرکزی وزیر نے آر پی ایف پریڈ کے دوران رسمی سلامی بھی لی، جس میں نظم و ضبط اور عزم کا نمایاں مظاہرہ ہوا۔ تقریب کے ایک حصے کے طور پر، جناب ویشنو نے 'سنگیان' موبائل ایپلیکیشن کا ہندی ایڈیشن لانچ کیا، جو فورس کے اندر رابطے کو بڑھاتا ہے۔ انہوں نے مزید تین نئے وضع کردہ فوجداری قوانین پر حوالہ جاتی کتابوں کے ہندی ورژن جاری کیے، جس کا مقصد آر پی ایف اہلکاروں کے قانونی علم کو مستحکم کرنا ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا جو کہ ترقی پذیر ہندوستانی ریلوے کی بڑے پیمانے پر تبدیلی میں رہنمائی اور متاثر کن قوت رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 5300 کلومیٹر نئی ریل لائنیں بچھائی گئی ہیں اور گزشتہ 10 سالوں میں 31000 کلومیٹر نئی ریل لائنیں بچھائی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں 40,000 کلومیٹر پر بجلی کاری کی گئی ہے جو کہ گزشتہ 60 سالوں کے دوران کی جانے والی بجلی کاری کے مقابلے میں دوگنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی ریلوے کا مقصد نئے دور کی ٹرینوں جیسے وندے بھارت اور امرت بھارت ٹرینوں کے ذریعے اچھا، آرام دہ، تیز اور سستا سفر فراہم کرنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کَوچ جیسی جدید سہولیات سے ملک کے تمام لوگوں کے لیے محفوظ سفر کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں کی سہولت کے لیے اس وقت تقریباً 12500 جنرل کلاس کوچز تیار کیے جا رہے ہیں۔
جناب منوج یادو، ڈائرکٹر جنرل آر پی ایف، جناب دھرم ویر مینا، جنرل منیجر، سنٹرل ریلوے، ڈویژنل ریلوے مینیجر، بھوساول ڈویژن اور سنٹرل ریلوے کے ہیڈ کوارٹر اور ڈویژن کے دیگر سینئر افسران 40ویں یوم تاسیس پریڈ کی تقریب میں موجود تھے۔
آر پی ایف یوم تاسیس پریڈ آر پی ایف کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کے ذریعہ منائی جاتی ہے۔ یہ عوامی بھلائی کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرنے اور ان کی خوشیاں بانٹنے کا دن ہے۔ آر پی ایف کو نہ صرف ریلوے املاک کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے بلکہ مسافروں اور سفر کرنے والوں کے علاقوں کی حفاظت کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔ یہ ہمدردی کے ساتھ ایک طاقت کے طور پر ابھری ہے کیونکہ یہ خواتین، بچوں، بیماروں، بوڑھوں، معذور افراد اور ریلوے کے ساتھ رابطے میں آنے والے دیکھ بھال اور تحفظ کے دیگر ضرورت مندوں کی مدد کر رہی ہے۔ یہ فورس ریلوے مسافروں کو محفوظ، سلامتی سے پر اور آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔ یہ ٹرانسپورٹ سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کرنے، دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف احتیاطی کارروائی کرنے، انسانی اسمگلنگ اور دیگر اسمگلنگ سمیت جرائم سے لڑنے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرائم کا پتہ لگانے میں مدد کرنے کے ذریعے قومی سلامتی کے گرڈ میں ایک اہم اسٹیک ہولڈر بن گئی ہے جو امن و امان کی بحالی، قومی اور ریاستی انتخابات کے دوران بندو بست فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر ہی ہے ۔
ریلوے پروٹیکشن فورس نے "سیوا ہی سنکلپ" کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے انتہائی لگن، خلوص اور محنت کے ساتھ اپنے آپ کو ملک اور اس کے شہریوں کی خدمت کے لیے وقف کر دیا ہے اور اپنے نصب العین - "یشو لبھاسوا" یا " جلال حاصل کرو " پر کام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔"
*****
(ش ح ۔ا ک۔ر ب)
U.No.870
(Release ID: 2062118)
Visitor Counter : 39