صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 طبی تحقیق کی بھارتی کونسل نے صحت سے متعلق تخقیق کے مراکز میں شمسی توانائی کے استعمال کے فروغ کے لئے این ٹی پی سی ودیوت  ویاپر نگم کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


یہ اشتراک بھارت کی صحت کی دیکھ بھال کے تحقیقی شعبے میں پائیدار توانائی کو اپنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

Posted On: 04 OCT 2024 3:55PM by PIB Delhi

بھارت کے صحت کے شعبے اور تحقیق میں پائیدار توانائی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم معاہدے کے تحت، جو کہ محترم وزیراعظم کے "اتم نر بھربھارت" (خود کفیل بھارت) اور ایک صاف ستھرے سر سبز مستقبل کے وژن کے مطابق ہے، بھارتی طبی تحقیق کونسل(آئی سی ایم آر ) نے  این ٹی پی سی ودیوت ویاپار نگم( این وی وی این ) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر   دستخط کیے۔ یہ شراکت داری ملک بھر میںآئی سی ایم آر  کے اداروں کے لیے شمسی توانائی کے استعمال پر مرکوز ہے، جو کہ بھارت کی تجدید پذیر توانائی اور پائیداری کی طرف بڑھنے کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OIWV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZVXG.jpg

اس معاہدے کے تحت 15 آئی سی ایم آر  اداروں میں این وی وی این  4559 کلو واٹ کی مجموعی صلاحیت والے  چھت پر نصب کئے جانے والے  شمسی پینلز کی فراہمی، تنصیب، جانچ، کمیشننگ، اور دیکھ بھال کرے گا۔ اس منصوبے میں گرڈ سے منسلک شمسی منصوبوں کے لیے ایک پاور پرچیز ایگریمنٹ(پی پی اے) بھی شامل ہے، جو اگلے 25 برسوں کے لیے ایک مقررہ شمسی ٹیرف فراہم کرے گا، جس سے آئی سی ایم آر کی ککما کاج                        کے لیے طویل مدتی لاگت  کے  مؤثر  اور پائیدارہونے  کو یقینی بنایا جائے گا۔

سات ادارے پہلے ہی گزشتہ منصوبوں کے تحت شمسی توانائی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، اور این وی وی این کے ساتھ  باہمی مفاہمت کا سمجھوتہ  شمسی توانائی کے استعمال کی کوششوں کو وسعت دے گا، جس سے آئی سی ایم آر  کا کاربن فٹ پرنٹ اور توانائی کے اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی۔

یہ شراکت داری بھارت کے قومی  قابل تجدید توانائی کے اہداف کو مؤثر طریقے سے تقویت بخشتی  ہے، صحت کے تحقیق میں ایک پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھتی ہے، اور آئی سی ایم آر  کو بایومیڈیکل شعبے میں سبز توانائی کے اپنانے میں ایک رہنما کے طور پر پیش کرتی ہے۔

 ******

ش ح۔ ش ب  ۔ س ع س

U-NO.868


(Release ID: 2062026) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil