عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 4.0کے تحت محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات میں عمل درآمد کا مرحلہ زمرہ بندی، فائلوں کو ختم کرنے اور تاریخی ریکارڈ کے تحفظ کے ساتھ شروع

Posted On: 04 OCT 2024 1:31PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت میں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت کے دفاتر میں زیر التواء  معاملات کو کم کرنے کے لیے محکمہ انتظامی اصلاحات عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) میں خصوصی مہم 4.0 شروع کی گئی ہے۔

خصوصی مہم 4.0 کو 2 مراحل میں لاگو کیا جا رہا ہے جس کے تحت تیاری کا مرحلہ 16 سے 30 ستمبر 2024 تک اور نفاذ کا مرحلہ 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک رہے گا۔ ڈی اے آر پی جی نے خصوصی مہم 4.0 کے لیے درج ذیل اہداف کی نشاندہی کی ہے۔

  1. پی جی کیسز کی تعداد – 800
  2.  واجب الادا  ریکارڈز کے جائزے کے لیے تعداد- 4190 فائلیں۔
  3. صفائی ستھرائی مہم کی سائٹس-4
  4. ضابطوں/ عمل میں نرمی -1

خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے کے آغاز پر، ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے جمعرات کو ڈی اے آر پی جی دفتر کا  دورہ کیا اور کارکردگی کو ہموار کرنے کے مقصد سے ریکارڈ کے انتظام کے طور طریقوں کی پیشرفت کا معائنہ کیا۔

جناب وی سری نواس نے آج ڈی اے آر پی جی میں فائلوں  کو ختم کرنے کا آغاز کیا، جس سے ریکارڈ کے بہتر انتظام کا آغاز ہوا۔ ڈی اے آر پی جی کے سینئر افسران نے فائلوں  کو کاٹ کر  ٹکڑے کرنے میں فعال طور پر حصہ لیا، جس سے بے ترتیبی سے پاک اور موثر دفتر کے احاطے کے عزم کو تقویت ملی۔ ڈی اے آر پی جی نے فائلوں کی درجہ بندی اور فائلوں کے تحفظ کا جائزہ بھی شروع کر دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015QNM.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع خ۔ن م۔

U- 861


(Release ID: 2061982) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu