ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ماحولیات، جنگلات اور  آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت نےماحولیات کے لئے ساز گار طرز زندگی کی پہل قدمی کے تحت ایکومارک ضوابط  کو متعارف کرایا ہے


 ایکو مارک اسکیم سخت ماحولیاتی معیارات کے ساتھ پائیدار کھپت اور ماحول دوست پیداوار کو فروغ دے گی

اس اسکیم کو آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ(سی پی سی بی) بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس) کے اشتراک سے نافذ کرے گا

Posted On: 04 OCT 2024 12:05PM by PIB Delhi

 سال 2021 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی طرف سے  شروع کئے گئے ایل آئی ایف (ماحولیات کے لئے ساز گار طرز زندگی ) مشن کے مطابق ، ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی  تبدیلی کی وزارت نے 26 ستمبر 2024 کو ایکومارک ضوابط  کو متعارف  کرایا  ہے۔ یہ 1991 کی ایکومارک اسکیم کی جگہ لے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002R7KW.png

یہ اسکیم ‘لائف’کے اصولوں کے مطابق ماحول دوست مصنوعات کی مانگ کی حوصلہ افزائی کرے گی، کم توانائی کی کھپت، وسائل کی کارکردگی اور  مدور معیشت (سرکلر اکانومی)  کو فروغ دے گی۔ اس  اسکیم کا مقصد درست لیبلنگ کو یقینی بنانے اور مصنوعات کے بارے میں گمراہ کن معلومات کو  پھیلنے سےروکنا  ہے ۔

ایکومارک اسکیم کے تحت منظور شدہ مصنوعات مخصوص ماحولیاتی معیار  کی پابند ہوں  گی، تاکہ ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کو کم سے کم کیا جاسکے۔یہ اسکیم  ماحولیاتی مسائل کے بارے میں صارفین میں بیداری پیدا کرے گی اور پائیدار کھپت کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ یہ مینوفیکچررز کو ماحول دوست پیداوار کی طرف جانے کی ترغیب دے گا۔

اس اسکیم کو مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس) کے اشتراک سے نافذ کرے گا۔

یہ اسکیم پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم  ہے اوریہ  انفرادی اور اجتماعی فیصلہ سازی کے ذریعے  بھارت  میں پائیدار استعمال کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ یہ اسکیم  پائیداری کے  عالمی اہداف سے ہم آہنگ ہے اور ماحولیات کے تحفظ اور تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی  ہے۔

گزٹ نوٹیفکیشن کو درج ذیل لنک کے ذریعے  دیکھا  جا سکتا ہے:-

https://moef.gov.in/storage/tender/1727787383.pdf

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک ح ۔رض

U-848



(Release ID: 2061912) Visitor Counter : 19