صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جمیکا کے وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی

Posted On: 01 OCT 2024 8:49PM by PIB Delhi

جمیکا کے وزیر اعظم، محترم اینڈریو ہولنس نے ہندوستان کی صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو سے آج راشٹرپتی بھون میں (یکم اکتوبر 2024)  کوملاقات کی ۔

ہندوستان کے پہلے دورے پرجمیکا کے وزیر اعظم ہولنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ جمیکا خاص طور پر کرکٹ اور موسیقی سے ہماری مشترکہ محبت کے تعلق سے ہندوستانیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمیکا میں ہندوستانی باشندے بھی ہمارے تعلقات کی ایک بہت اہم کڑی ہیں۔

صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہند-جمیکا تعلقات تجارت اور معیشت کے شعبوں میں بتدریج بڑھ رہے ہیں ۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پارلیمانی، علمی اور ثقافتی تبادلوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی فورمز پر تعاون کے ذریعے مختلف سطحوں پر شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر جمہوریہ نے ہندوستان کے زیر اہتمام وائس آف دی گلوبل ساؤتھ سمٹ کے تینوں ایڈیشنوں میں جمیکا کی شرکت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی اداروں میں اصلاحات کے مضبوط حامی ہیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایل-69 جیسے گروپوں کے حصے کے طور پر مل کر کام کر رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیراعظم ہولنس کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GSR_41640FMP.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GSR_41614XEF.JPG

 

***************

ش ح ۔  ش  ت  ۔م ش

U. No.843

 



(Release ID: 2061875) Visitor Counter : 6