امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خوراک اور صارفین کے امور کے وزیر مملکت نے’’ایک پیڑ ماں کے نام’’ مہم کے تحت پودا لگایا
Posted On:
03 OCT 2024 4:50PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزیر مملکت محترمہ نیموبین جینتی بھائی بمبھانیہ کی قیادت میں شجرکاری مہم کا اہتمام یکم اکتوبر کو فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) ڈپو، مایا پوری، نئی دہلی میں ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ مہم کے تحت کیا گیا۔
سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس2024)کے ایک حصے کے طور پر اور اسپیشل مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے سے پہلے، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے کے سینئر افسران نے یکم اکتوبر 2024 کو محکمے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عملے کو روزمرہ کی زندگی میں صفائی کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم اکتوبر 2024کو سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے ایک حصے کے طور پر صفائی متروں کو حفاظتی سامان تقسیم کیا۔
نیشنل شوگر انسٹی ٹیوٹ (این ایس آئی)، کانپور نے2024ایس ایچ میں اپنے تعاون کے حصے کے طور پر ایک شناخت شدہ سیاہ دھبہ (صفائی کا ہدف یونٹ)صاف کیا۔
انڈین گرین اسٹوریج مینجمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی جی ایم آر آئی)، ہاپوڑ نے میرٹھ روڈ پر اپنی اسٹاف کالونی کے سامنے ڈمپنگ یارڈ کے علاقے کی صفائی کی اور اس جگہ کو مٹی سے بھر کر تبدیل کردیا گیا۔ مزید برآں، علاقے کی صفائی کو برقرار رکھنے اور مقام کی جمالیاتی کشش کو بڑھانے کے لیے ایک ہیج بھی لگایا گیا تھا۔
یکم اکتوبر 2024فوڈ کارپوریشن آف انڈیا اور اس کے علاقائی/ زونل دفاتر کی سرگرمیوں کی تفصیلات :
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ہیڈکوارٹر، نئی دہلی نے قریبی علاقوں میں ہیڈ کوارٹر سے شنکر مارکیٹ سے شیواجی برج ریلوے اسٹیشن تک اور ہیڈ کوارٹر واپس جانے والے مقامی دکانداروں کے ساتھ ایک بڑے پیمانے پر صفائی ریلی نکالی جس میں اس پروگرام میں حصہ لیا گیا۔ پروگرام کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پی) نے اپنی روزمرہ کی زندگی اور معمولات میں سوچھتا کی اہمیت پر ایک ترغیبی خطاب کے ساتھ جھنڈی دکھا کرافتتاح کیا۔
سوچھتا ہی سیوا ،ایس ایچ ایس 2024 پہل کے تحت مشرقی، ایف سی آئی زیڈ او نے دفتر کے احاطے میں صفائی مہم چلائی اور صاف ستھرے، صحت مند ماحول کی تخلیق اور ہماری روزمرہ کی زندگی میں حفظان صحت/صفائی کی اہمیت کو تقویت دینے کے لیے اپنی وابستگی ظاہر کی۔
ریجنل آفس، ناگالینڈ نے بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا انعقاد کیا جس میں ان کے پر جوش عملے اور صفائی متروں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
علاقائی دفتر، رانچی کے ملازمین نے روزمرہ کی زندگی میں سوچھتا کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے بینرز اور پلے کارڈز کے ساتھ ایک بڑے پیمانے پر صفائی کی ریلی نکالی۔
سوچھتا ہی سیوا 2024 کے تحت سرگرمیوں کے سلسلے میں، زونل آفس، گوہاٹی کے ملازمین نے واکتھون میں حصہ لیا۔ انہوں نے گاندھی مناپ، گوہاٹی میں شناخت شدہ بلیک اسپاٹ سے کچرا بھی ہٹایا۔
زونل آفس نارتھ، نوئیڈا کے ملازمین نے سوچھتا کے تئیں اپنی وابستگی ظاہر کرنے کے لیے ایک بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا انعقاد کیا۔
سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن (CWC) کی طرف سے SHS 2024 کے تحت 01.10.2024 کو سرگرمیوں کی تفصیلات:-
سوچھتا ابھیان کے دوران سنٹرل ویئر ہاؤس، سورج پور میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
ریجنل آفس، احمد آباد میں صفائی مہم کی تصویری جھلکیاں:
**********
ش۔ح۔ال
UNO -800
(Release ID: 2061614)
Visitor Counter : 37