اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سوچھتا ہی سیوا: سوچھتا بیداری پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ اقلیتی امور کی وزارت میں منایا گیا، گاندھی جینتی کا جشن

Posted On: 03 OCT 2024 5:11PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت میں 2 اکتوبر 2024 کو گاندھی جینتی کے جشن کے ساتھ سوچتا ہی سیوا، 2024 کا اختتام ہوا۔ اس سال کے جشن کو صاف ستھرے اور پائیدار ہندوستان کے لیے گاندھی جی کے وژن سے ہم آہنگ کرتے ہوئے سوچھتا بیداری پر خصوصی زور دیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VTWA.jpg

اس تقریب میں پرکشش اور دلفریب سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ متنوع ثقافتی سرگرمیاں  پیش کی گئیں جن کا مقصد ہماری روزمرہ کی زندگی میں صفائی کی اہمیت کو فروغ دینا تھا۔ وزارت کے ہاؤس کیپنگ اسٹاف کی محنتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے، جو کہ حفظان صحت اور صفائی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان میں ٹی شرٹس تقسیم کی گیا گیا۔ اس اقدام نے نہ صرف ان کی محنت کو تسلیم کیا بلکہ صاف ستھرے ماحول کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی عزم کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022MMI.jpg

ٹی شرٹ کی تقسیم کے علاوہ، ہاؤس کیپنگ ٹیم کے لیے ان کی انمول شراکت کے لیے ایک خصوصی لنچ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس تقریب نے ایک یاد دہانی کے طور پر کام کیا کہ سوچھتا صرف ایک انفرادی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کے لیے مشترکہ عزم ہے۔

******

ش ح۔ال

ٗUNO-802



(Release ID: 2061603) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil