وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آئی این ایس وی تارینی ناویکا ساگر پریکرما دوم کے لیے روانہ

Posted On: 02 OCT 2024 7:20PM by PIB Delhi

ناویکا ساگر پریکرما کا دوسرا ایڈیشن - دنیا کا چکر لگانے نکلے اوشین سیلنگ نوڈ، آئی این ایس مانڈوی کوگوا میں جھنڈی دکھائی گئی

دو خاتون بحری افسروں  لیفٹیننٹ کمانڈر ڈِلنا کے اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا  اے ہندوستانی بحریہ کے جہاز تارینی پر  دنیا کا چکر لگانے کے تاریخی سفر پر روانہ

 ہندوستانی بحریہ کی خواتین -  بلند ہمت،  بحریہ کے شعبے میں  ناری شکتی کی علامت

بحریہ کے سربراہ ، ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے 2 اکتوبر 2024 کو اوشین سیلنگ نوڈ، آئی این ایس مانڈوی کو گوا سے ناویکا ساگر پریکرما II مہم کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ تاریخی واقعہ  جہاز رانی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ڈبل ہینڈڈ موڈ میں ہندوستانی خواتین پر مشتمل  ایک بحری جہاز دنیا کے سفر پر روانہ ہوا۔ یہ مہم ہندوستان کی بحری کوششوں کی علامت ہے، جو عالمی بحری سرگرمیوں میں ملک کی اہمیت اور ہندوستانی بحریہ کی شاندار کارکردگی  اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔

فلیگ آف تقریب کا مشاہدہ وائس ایڈمرل وی سرینواس، ایف او سی آئی این سی (جنوب)، وائس ایڈمرل آرتی سرین، ڈی جی اے ایف ایم ایس، وائس ایڈمرل ونیت میک کارٹی، سی پی ایس، وائس ایڈمرل ایل ایس پٹھانیا، چیف ہائیڈرو گرافر، دیگر سینئر افسران، سویلین مندوبین اور بحریہ کے پرجوش اہلکار بشمول موجودہ اور ریٹائرڈ کے ساتھ ساتھ میڈیا کے اہلکاروں نے بھی کیا۔ اس موقع پر سی این ایس کی جانب سے ایف او سی آئی این سی (جنوب) اور چیف ہائیڈرو گرافر کی موجودگی میں اس مہم کی یاد میں ایک خصوصی چارٹ بھی جاری کیا گیا۔ سی این ایس نے جہاز  کے اردگرد چہل قدمی کی اور کاسٹ آف کرنے سے پہلے عملے کے ساتھ بات چیت کی۔

اپنے خطاب میں، سی این ایس (چیف آف نیول اسٹاف) نے ساگر پریکرما کو جذبے کے اظہار  کی علامت قرار دیتے ہوئے  اور سمندری شعور کو فروغ دینے  کی سمت اہم قدم، سشکت اور سکشم ہندوستان کی روح سے تعبیر کیا۔ انہوں نے آنجہانی وائس ایڈمرل ایم پی آوتی کی دور اندیشی کا اعتراف کیا جنہوں نے بادبانی کشتیوں پر چکر لگانے کا خیال پیش کیا اور اس کے بعد کیپٹن دلیپ ڈونڈے، کمانڈر ابھیلاش ٹومی اور ناویکا ساگر پریکرما  اول کے سمندری سفر کی مہارت اور ناری شکتی کے جذبے سے وابستگی کو کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔  سی این ایس نے اس سفر کی تیاری میں شامل سرپرستوں، انسٹرکٹرز اور دیگر افراد کی تعریف کی اور دونوں کے خاندان کے افراد کو ہمت و حوصلے کے ستون ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جوڑی ہندوستان کی نشاۃ الثانیہ کی علمبردار ہیں جو آج کے ہندوستان اور بحریہ کے اعتماد، ہمت اور اعتماد  کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے دنیا میں ترنگا لہرانے کی مہم پر نکلے ان  افسران کے لیے موافق ہواؤں اور  معاون سمندر کی  خواہش ظاہر کی۔

حسب ضرورت 21,600 ناٹیکل میل (تقریباً 40,000 کلومیٹر) پر محیط ناویکا ساگر پریکرما  دوم، چار بندرگاہوں پر اسٹاپ اوور کے ساتھ فائیو لیگس میں کھلے گا۔ سفر کا وسیع تر خاکہ مندرجہ ذیل ہو گا:-

 (اے) گوا سے فریمینٹل، آسٹریلیا

 (بی) فریمینٹل سے لیٹلٹن، نیوزی لینڈ

 (سی) لیٹلٹن سے پورٹ اسٹینلے، فاک لینڈ

 (ڈی) پورٹ اسٹینلے سے کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ

 (ای) کیپ ٹاؤن سے گوا

آئی این ایس وی  تارینی، میسرز اکویریئس شپ یارڈ لمیٹیڈ کی طرف سے بنایا گیا 56 فٹ کا بحری جہاز 18 فروری 17 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس جہاز نے 66000 ناٹیکل میل (122223 کلومیٹر) سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا ہے اور نویکا ساگر کے پہلے ایڈیشن میں حصہ لیا ہے۔ 2017 میں پرکرما، گوا سے ریو، گوا سے پورٹ لوئس تک ٹرانس سمندری مہم اور دیگر اہم مہمات میں شامل رہا ہے۔ جہاز جدید نیویگیشن، سکیورٹی اور مواصلاتی آلات سے لیس ہے اور حال ہی میں ضروری دیکھ بھال اور آلات کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ 38000 ناٹیکل میل (70376 کلومیٹر) کے جہاز رانی کا تجربہ رکھنے والی  دونوں  افسروں نے تین سال سے زیادہ عرصے تک اس عظیم سفر کے لیے بھرپور ٹریننگ حاصل کی۔ انہیں بحری جہاز رانی کے پہلوؤں، موسمیات، نیویگیشن، بچاؤ کی تکنیک اور سمندر میں طبی علاج کے بارے میں ٹریننگ  دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 23 اگست سے کمانڈر ابھیلاش ٹومی (ریٹائرڈ) کی سرپرستی میں، جوڑی نے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنایا اور نفسیاتی حالات سے گزرے،  اب یہ سمندر میں چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ہندوستانی بحریہ پر امید ہے کہ ناویکا ساگر پریکرما  دوم،  دنیا کے سمندروں کے وسیع و عریض خطوں میں بہادر دلوں، بے پناہ سمندروں کو سر کرنے کا  پیغام دینےوالا ایک فاتحانہ سفر ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع و۔ن م۔

U-799  



(Release ID: 2061596) Visitor Counter : 5


Read this release in: Telugu , English , Marathi