کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آئی آئی ایف ٹی نے نئی دہلی میں ڈبلیو ٹی او چیئرز پروگرام کے ایشیائی اور افریقی چیئر ہولڈرز کی علاقائی کانفرنس کا انعقاد کیا


اس کانفرنس میں منسلک تجارتی حکمت عملیوں، تجارتی رکاوٹوں کے لیے ڈیجیٹل اقدامات اور موسمیاتی ردعمل کے عالمی تجارتی اصولوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی

Posted On: 03 OCT 2024 4:50PM by PIB Delhi

عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) چیئرز پروگرام (ڈبلیو سی پی) کی بھارتی چیئر نے 27 اور 28 ستمبر 2024 کو نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں  بدلتے ہوئےعالمی نظام کے لیے لچکدار اور ذمہ دار انہ تجارت کو فروغ دینے کے موضوع پر ایشیائی اور افریقی چیئرز کی ایک علاقائی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ غیر ملکی تجارت سے متعلق بھارتی ادارہ (آئی آئی ایف ٹی) بھارت میں ڈبلیو ٹی او چیئر کا انتظام کرتا ہے جس کی نمائندگی اس کے مراکز یعنی سینٹر فار ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ لاء (سی ٹی آئی ایل) اور سینٹر فار ڈبلیو ٹی او اسٹڈیز(سی ڈبلیو ایس)نے کی۔کانفرنس کا افتتاح  حکومت ہند کے کامرس کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اجے بھادو نے کیا۔

کانفرنس کے اہم نکات یہ ہیں: (i) مربوط عالمی اصولوں کے لیے علاقائی اور کثیر جہتی تجارتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت؛ (ii) بین الاقوامی تجارت میں تمام ملکوں اور شراکت داروں کے لیے شمولیت اور یکساں مواقع کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی اہمیت اور (iii) آب و ہوا سے متعلق مضبوط کارروائی کی اہم ضرورت جو ترقی پذیر ممالک کو درپیش منفرد چیلنجوں  سے نمٹنے میں مدد کرے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RWC4.jpg

بھارتی سفیر اور ڈبلیو ٹی او میں بھارتی نمائندے ڈاکٹر  سینتھل پانڈیان؛ڈبیلو ٹی او کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سفیر شیانگچین زانگ;آئی آئی ایف ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راکیش موہن جوشی؛ سی ٹی آئی ایل  کے صدر اور پروفیسر اورڈبیلو سی پی کے  انڈیا چیئر پروفیسر جیمز جے نیدمپارا؛ ڈبلیو ٹی او  میں فرانس کے مستقل نمائندے عزت مآب  امانویل ایوانو- دورند اور ڈبلیو ٹی او میں جمہوریہ کوریا کے ڈپٹی مستقل نمائندے  عزت مآب جناب جونگ سونگ پارک سمیت متعدد معززین نے  اجتماع  سے خطاب کیا۔

کانفرنس نے ڈبلیو ٹی او کے چیئر ہولڈرز، معروف اسکالرز، تجارتی ماہرین اور ایشیا اور افریقہ کے پالیسی سازوں کو ایک متحرک عالمی معیشت میں لچکدار اور ذمہ دارانہ تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں اور ذرائع  کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا۔

دو دنوں کے دوران ہونے والی اس کانفرنس میں لچیلی اور ذمہ دارانہ تجارت سے متعلق بہت سے موضوعات سے متعلق سات موضوعاتی سیشنز، امریکہ کے ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکول آف لاء اینڈ ڈپلومیسی میں تجارتی قوانین سے متعلق پروفیسر ہنری جے بریکر کا ایک کلیدی خطبہ تھا، پروفیسر جوئل ٹراشمن اور نیتی آیوگ کے سی ای او جناب بی وی آر سبرامنیم کا خصوصی خطاب شامل تھا۔

اس کانفرنس میں عالمی تجارت اور پائیداری کے اہم مسائل پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ بات چیت میں تجارتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کی ضرورت، شمولیاتی ڈیجیٹل تبدیلی کے چیلنجز، اور ایشیا اور افریقہ کے خطوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ اہم معدنیات نکالنے میں ذمہ دارانہ طورطریقوں کی اہمیت کو اجاگر کیاگیا۔ اس کانفرنس میں پیچیدہ تجارتی ڈائنامکس کو سمت عطا کرنے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے باہمی تعاون پر زور دیاگیا۔

ان موضوعاتی سیشنز میں، ایشیائی اور افریقی اداروں کے ڈبلیو سی پی چیئرز کے نمائندوں نے قومی، علاقائی اور کثیر جہتی نقطہ نظر سے اپنے خیالات اور تجربات پیش کیے۔ ان سیشنز میں بین الاقوامی تجارتی قانون میں علاقائی پہلوؤں، ماحولیات کے لئے سازگار صنعتی پالیسیوں، شفاف توانائی کے مستقبل کے لیے اہم معدنیات، ڈبلیو ٹی او کے تنازعات کے تصفیے کے نظام اور آب و ہوا کے  پائیداراقدامات جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔

اس کانفرنس کے دوران ڈبلیو سی پی چیئرز کی ایک گول میز بھی منعقد کی گئی تاکہ ایشیا اور افریقہ کے ڈبلیو سی پی چیئرز کے درمیان تعاون پر غور کیا جاسکے۔ اس گول میز کے دوران، ڈبلیو سی پی چیئرز نے اس کردار پر تبادلہ خیال کیا جو ڈبلیو ٹی او ان نیٹ ورک  اور مختلف طریقوں کو آسان بنانے میں ادا کر سکتا ہے کہ جن کی مدد سے ڈبلیو سی پی چیئر معلومات کا تبادلہ کرسکیں اور ڈبلیو ٹی او چیئرس پروگرام کے زیراہتمام تعلیمی پارٹنرشپس کاتجربہ کرسکیں اور ان سے جڑسکیں۔

******

ش ح۔ک ح ۔ف ر

U-798



(Release ID: 2061590) Visitor Counter : 17


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu