کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے نیویارک میں کاروباری رہنماؤں اور سرمایہ کاروں سے بات چیت کی
جناب گوئل نے ہندوستان میں سرمایہ کاری، مینوفیکچرنگ اور تجارت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
03 OCT 2024 12:09PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے نیویارک میں کاروباری رہنماؤں اور ہندوستانی برادری کے ساتھ اہم میٹنگیں کیں۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ (یو ایس اے)کے دورے کے دوسرے دن، مرکزی وزیر گوئل نے سرکردہ سرمایہ کاروں سے ملاقات کی جن میں چیف آپریٹنگ آفیسر،بلیک راک،جناب رابرٹ گولڈسٹین؛ چیئرمین اور سی ای او، سسٹمز ٹیکنالوجی گروپ،جناب انوپ پوپٹ؛ سی ای او، ٹل مین ہولڈنگز،جناب سنجیو آہوجا؛ سی ای او، سی 4 وی،جناب شیلیش اپریتی؛ اورسی ای او جانوس ہینڈرسن انویسٹرز جناب علی دبادج شامل ہیں۔میٹنگوں کے دوران مرکزی وزیرجناب گوئل نے ہندوستان کو ایک عالمی مینوفیکچرنگ ہب کے طور پرقائم کرنے کے لیے تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں اپنے کمرشل اور تجارتی موجودگی کو بڑھانے کے لیے مدعو کیا،ساتھ ہی ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی کو آگے بڑھانے کے لیے سرکردہ کاروباری ماہرین سے تجاویز اور آئیڈیاز بھی حاصل کیے۔
وزیر موصوف نے ہندنژادایک نوجوان کاروباری جناب دیو پراگاد،سی ای او نیوز ویک کے ساتھ بھی بات چیت کی، جو میڈیا کی دنیا میں بہت زیادہ اثر رکھتے ہیں اور مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) کے اراکین کے ساتھ ایک ظہرانے کی میٹنگ ہوئی جس کے دوران وزیر موصوف نے کاروبار کرنے میں آسانی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، آئی پی آر اصلاحات، اور مناسب ترغیباتی اسکیموں کے ذریعے مینوفیکچرنگ کے شعبوں کو ترجیح دینے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ سرمایہ کاروں نے نئی پالیسیوں کے بارے میں امید کا اظہار کیا جن کا مقصداختراع ، روزگار کی تخلیق اور پائیدار صنعتی ترقی ہے۔
دن کے دوران ،ایک غیر منافع بخش تنظیم ، انڈیا زپورا ، اور نیویارک، نیو جرسی، فلاڈیلفیا، اور واشنگٹن ڈی سی کے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کے چیپٹرز کے ممبران نے بھی وزیر موصوف کے ساتھ دلچسپ بات چیت کی۔ اس بات چیت میں ہندوستانی برادری کی عالمی سطح اور طاقت اور ہندوستان کی نمو اور ترقی کو بروئے کار لانے کے وسیع مواقع پر توجہ مرکوز کی گئی۔
نیو یارک میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا (سی جی آئی) کے ذریعہ جواہرات اور زیورات کی صنعت، جو کہ اس شعبے کے لیے ایک عالمی مرکز ہے ،سے تعلق رکھنے والے اہم کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک بصیرت انگیزبات چیت کا انعقاد کیا گیا۔ وزیرموصوف نے عالمی بازار میں ایک اہم کردار ادا کرنے والے کے طور پر ہندوستان کی طاقت کو اجاگر کیا،جس میں انہوں نے اس شعبہ میں اشتراک، سرمایہ کاری اور اختراع کو بڑھانے کے امکانات پر زور دیا جواس شعبے میں ترقی کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں۔ یہ بات چیت دونوں بازاروں کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے، باہمی فائدے اور ترقی کے لیے نئی راہیں کھولنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
***********
ش ح ۔ ف ا ۔م ش
U. No.788
(Release ID: 2061459)
Visitor Counter : 46