پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے  ملک بھر کے دیہی علاقوں کے  شہریوں سےعوامی منصوبہ مہم’سب کی یوجنا سب کا وکاس‘ ابھیان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی


مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے ہمہ گیر ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور سرپنچوں، پنچایت اراکین اور رہائشیوں سے عوامی منصوبہ مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی

پنچایت ترقیاتی منصوبوں کے لیے عوامی منصوبہ مہم کا ملک گیر آغازسال2025۔26

اُنّت بھارت ابھیان اور پنچایتی راج کی وزارت کے درمیان شراکت داری کا مقصد نوجوان ذہنوں کو نچلی سطح کی منصوبہ بندی میں شامل کرنا ہے

پنچایتی راج کی وزارت آج ملک بھر کی 750 گرام پنچایتوں میں ایک خصوصی گرام سبھا کے ساتھ اورینٹیشن/تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے

Posted On: 02 OCT 2024 2:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر کے دیہی باشندوں اور اسٹیک ہولڈرز کیلئےاپیل جاری کرتے ہوئے  ان پر زور دیا ہے کہ وہ ’سبکی یوجنا سب کا وکاس‘ ابھیان ، عوامی منصوبہ مہم 2024-25 میں فعال کردار ادا کریں۔ یکم اکتوبر 2024 کو لکھے گئے خط میں، وزیر اعظم نے سال 2025-26 کے لیے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ (جی پی ڈی پی ) کی تیاری میں پرجوش اور پرعزم شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔

 

WhatsApp Image 2024-10-02 at 11.10.31.jpeg

قدیم ویدک اشلوک

विश्वं पृष्टं ग्रामे अस्मिन् अनातुरम् 

 سے تحریک لیتے ہوئے، جس کا مطلب ہے ’جس طرح دنیا اپنے آپ میں مکمل ہے، اسی طرح ہمارے گاؤں کو بھی قابل، بااختیار اور خوشحال ہونا چاہیے‘ وزیر اعظم نے خود انحصار اور پائیدار گاؤں کے وژن پر زور دیا۔  انہوں نے اس اہم کردار پر روشنی ڈالی جو ہر شہری اور اسٹیک ہولڈر جی پی ڈی پی میں اپنی شراکت کے ذریعے اس وژن کو پورا کرنے میں ادا کرتا ہے، جو گرامین بھارت کی جامع اور پائیدار ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

 

وزیر اعظم کے پیغام میں وسیع پیمانے پر شرکت کا مطالبہ کیا گیا ہے، ہر ایک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی پنچایتوں کو ترقی اور  خوشحالی کے فروغ کے مرکز میں تبدیل کرنے میں مدد کریں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس اقدام کی کامیابی کا انحصار اجتماعی کوششوں پر ہے، جس کا مقصد سب کے لیے جامع اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت نے تمام پنچایتی راج اداروں ؍ دیہی لوکل باڈیز سے درخواست کی ہے کہ اس پیغام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کو یقینی بنائیں، جس سے ہر ایک کو ’سبکی یوجنا سب کا وکاس‘ابھیان میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے جو ایک مضبوط، خود انحصار،ے  ترقی یافتہ اور زیادہ خوشحال بھارت کیلئے عوامی منصوبہ مہم ہے۔

 

 

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر شری راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے مہم کو ترقی یافتہ (وکست بھارت) اور خود انحصار ہندوستان (آتم نر بھر بھارت) کے وژن کے ساتھ جوڑنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ہمہ گیر ترقی کے مقصد کو حاصل کرنے میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور سرپنچوں، پنچایت اراکین اور رہائشیوں سے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرنے کی اپیل کی۔ مرکزی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ ترقی کے عمل میں ہر آواز اور خیال کی اہمیت ہوتی ۔ پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے عوامی منصوبہ مہم کو جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنے کی ایک منفرد کوشش قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے گاؤں کی ترقی کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے شہریوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا اور حقیقی ضروریات کو پورا کرنے والے منصوبے بنانے کے لیے گرام سبھا میں فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔وزیر مملکت نے پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ مہم کے ربط کی بھی نشاندہی کی ہے اور جامع معلومات کو پھیلانے کے لیے گرام سبھا میں شرکت کے لیے مختلف لائن ڈپارمنٹس کے فرنٹ لائن کارکنوں کو دیے گئے دعوت نامے کا ذکر کیا ۔

 

 

آج 2 اکتوبر پنچایت ترقیاتی منصوبوں(پی ڈی پیز) 2025۔26کی تیاری کے لیے عوامی منصوبہ مہم کے ملک گیر آغاز کا د ن ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت، حکومت ہند نے ملک بھر کی تمام پنچایتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی ہے، اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم’عوامی  منصوبہ بندی مہم2024۔25 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ عوامی منصوبہ بندی مہم (جن یوجنا ابھیان)، ’سب کی یوجنا سب کا وکاس‘ جذبہ کے عین مطابق ہے جوکہ  ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنا اور گرامین بھارت میں جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔ یہ دیہی شہریوں کو بااختیار بناتا ہے کہ وہ مقامی ترقی کے لیے منصوبہ بندی کے عمل میں حصہ لے کر اپنے گاؤں کے مستقبل کی تشکیل میں فعال کردار ادا کریں۔

 

اس اہم اقدام کی حمایت میں، کئی معززین نےریکارڈ کیے گئے ویڈیو پیغامات کے ذریعے بڑے پیمانے پر شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے آگے آنے کی اپیل ہے جو کہ  پنچایتی راج کی وزارت کے یوٹیوب چینل

 (https://www.youtube.com/playlist?list=PLr1WFeVzpoLu2lw_Dq-SeCV7vujuKBXDW)

پر دستیاب ہے۔ انہوں نے پنچایتوں اور عوام دونوں سے پرجوش اپیل کی ہے کہ وہ عوامی منصوبہ بندی مہم میں دل و جان سے شامل ہوں۔

 

دیگر قابل ذکر معزز شخصیات جنہوں نے اس مقصد کے لیے اپنی اپیل جاری کی ہے ان میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب ڈاکٹرموہن یادو،  راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما،وزیر اعلیٰ تریپورہ پروفیسر ڈاکٹر مانک ساہا، اور پنچایتی راج وزیر بہار جناب کیدار پرساد گپتا، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے ایک تحریری پیغام کے ذریعے پنچایتوں اور مقامی باشندوں سے عوامی منصوبہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ یہ اقدام دیہی علاقوں میں کمیونٹی کی شمولیت اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے قیادت کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ جناب وشنو دیو سائی، شری بھجن لال شرما اور شری کیدار پرساد گپتا نے سرپنچ؍مکھیا کے طور پر اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا، جو کہ مقامی سیلف گورننس کے ایک اہم باب کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

اس سال’سبکی یوجنا سب کا وکاس‘ابھیان کئی اہم سنگ میلوں کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں 2 اکتوبر 2024 کو خصوصی گرام سبھا کے ذریعے جمہوریہ ہند کے 75 ویں سال کی یادگاری پہل بھی شامل ہے۔یہ گرام سبھا 2.55 لاکھ گرام پنچایتوں، 6,700 بلاک پنچایتوں، اور 665 ضلع پنچایتوں کو شامل کرتے ہوئے، مالی سال 2025-26 کے لیے گرام پنچایتوں(جی پیز)کو ان کے پنچایت ترقیاتی منصوبے(پی ڈی پیز) کی تیاری کی طرف توجہ مرکوز کریں گی۔ پنچایتی راج کی وزارت کے افسران اور کنسلٹنٹس کو 2 اکتوبر 2024 کو خصوصی گرام سبھا کی تنظیم کی نگرانی اورجائزے کے لیے مختلف ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منتخب گرام پنچایتوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ان کی موجودگی کا مقصد قیمتی بصیرت اور رہنمائی فراہم کرنا ہے، جو کہ اعلیٰ معیار کے پنچایت ترقیاتی منصوبے تیار کرنے کے لیے زیادہ ہموار، جامع اور منظم عمل کو یقینی بناتا ہے۔

 

اس مہم کے ایک حصے کے طور پر 2.55 لاکھ گرام پنچایتوں میں خصوصی گرام سبھا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ خصوصی طور پر بلائی گئی اور اچھی طرح سے ڈیزائن کی گئی گرام سبھا شہریوں کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہیں کہ وہ اپنی رائے کا اظہار کر سکیں، اپنی ضروریات کا اشتراک کریں اور اپنے علاقوں کی ترقیاتی منصوبہ بندی میں فعال طور پر حصہ ڈال سکیں۔  منصوبہ بندی کے عمل میں دیہی شہریوں کی فعال شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےعوامی منصوبہ مہم بھارت میں جامع اور شراکت پر مبنی  دیہی ترقی کی طرف ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔منصوبہ بندی کے عمل میں دیہی شہریوں کی فعال شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، اس کا مقصد ایسے ترقیاتی منصوبے بنانا ہے جو حقیقی طور پر مقامی ضروریات اور خواہشات کی عکاسی کرتے ہوں۔پنچایتی راج اداروں اور دیہی بلدیاتی اداروں کی مدد اور انہیں شامل کرنا اس پہل کی کامیابی کے لیے اور ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم ہےجس کی طاقت کی دیہی بھارت ہے۔جیسے جیسے یہ مہم سامنے آئے گی، اس سے توقع کی جاتی ہے کہ دیہی برادریوں میں ان کے ترقیاتی عمل کے لیے ملکیت کے احساس کو فروغ ملے گا، جس کے نتیجے میں سال 2025-26 کے لیے زیادہ موثر اور مقامی طور پر متعلقہ پنچایت ترقیاتی منصوبے شروع ہوں گے۔

 

ایک بے مثال تعاون میں،انت بھارت ابھیان(یو بی اے) جس میں  آئی آئی ٹی دہلی کے ذریعہ مدد  دی جارہی ہے،  اس سال اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز)کے 15,000 سے زیادہ طلباء کو انت بھارت ابھیان کے تحت عوامی منصوبہ بندی مہم میں شامل کرکے ایک اہم کردار ادا کرے گا،جو کہ ’سبکی یوجنا سب کا وکاس‘ ابھیان کے نام سے معروف ہے۔یہ طلباء نہ صرف 2 اکتوبر 2024 کو خصوصی گرام سبھا میں حصہ لیں گے بلکہ مختلف گرام پنچایتوں میں جی پی ڈی پی کی تیاری میں بھی مدد کریں گے۔یو بی اےاور پنچایتی راج کی وزارت کے درمیان اس شراکت داری کا مقصد نوجوان ذہنوں کو نچلی سطح کی منصوبہ بندی میں شامل کرنا ہے، جو مہم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے۔مزید برآں، ماڈل گرام پنچایت کلسٹرس(پی سی ایم جی پی سیز) بنانے کے پروجیکٹ کے تحت کام کرنے والے نوجوان فیلوز کے ساتھ ساتھ پیرامل فاؤنڈیشن، اسپیریشنل بھارت کولیبریٹو(اے بی سی )اور ٹرانسفارمنگ رورل انڈیا فاؤنڈیشن(ٹی آر آئی ایف) کے فیلوز دواکتوبر کو گرام سبھا میں سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔  وہ ایل ایس ڈی جی پر پہلے سے منصوبہ بندی اور واقفیت میں سرپنچ کی مدد کریں گے، گرام سبھا کے اراکین کو پی ڈی آئی اسکورز اور ایل ایس ڈی جی تھیمز کی طرف راغب کریں گے، اور مناسب مداخلت اور  موضوع کے انتخاب کی شناخت میں مدد کریں گے۔

 

پنچایتی راج کی وزارت 2 اکتوبر 2024 کو ملک بھر کی 750 گرام پنچایتوں میں ایک خصوصی گرام سبھا کے ساتھ اورینٹیشن؍تربیتی پروگرام کا اہتمام کرتے ہوئے ایک تاریخی پہل شروع کر رہی ہے۔اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ پنچایتی راج نظام کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی فعال شرکت کے ذریعے اعلیٰ معیار کے پنچایت ترقیاتی منصوبوں(پی ڈی پیز) کی تشکیل کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کے عزم کا حصہ ہے۔ جمہوریہ ہند کا 75 واں سال، کئی لحاظ سے، ملک کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ یہ ایک لمحہ ہے کہ اپنے بزرگ شہریوں، جن کی عمریں 75 سال یا اس سے زیادہ ہیں، انہیں 750 گرام سبھا میں شرکت کے لیے مدعو کرکے، ان کی آواز کو بلند کرنے اور ایک مضبوط کمیونٹی کی تعمیر میں انہیں شامل کیا جائے تاکہ لوگوں کی شراکت کی طاقت کے ذریعے گرام سوراج کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزارت شہریوں سے حکمت اور تعاون کے اس جشن میں متحد ہونے کی اپیل کرتی ہے، جو سب کے لیے ایک روشن اور زیادہ جامع مستقبل کی راہ ہموار کرتی ہے۔ یہ اقدام عوامی منصوبہ بندی مہم کا ایک لازمی جزو ہے، جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ نچلی سطح پر ترقیاتی منصوبہ بندی جامع، شفاف اور موثر ہو۔

 

یہ پہل گرامین بھارت کی پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے بزرگوں اور نوجوان نسلوں دونوں کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتی ہے۔ ایک منفرد انداز میں، بزرگ شہریوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا اور انہیں اپنے تجربات شیئر کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ ان کی بصیرت، جو کئی دہائیوں میں بھارت کی تبدیلی کے مشاہدے سے حاصل کی گئی ہے، پنچایتوں کے مستقبل اور پائیدار ترقی کے وژن کی رہنمائی میں مدد کرے گی۔ منصوبہ بندی کے عمل میں بزرگوں کی شمولیت دیہی حکمرانی میں شامل روایتی حکمت اور اقدار کو تقویت دیتی ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت کے نوجوان فیلوز،ٹی آر آئی ایف اور پیرامل فاؤنڈیشن کے نمائندوں کے ساتھ، سہولت کار کے طور پر کام کریں گے۔وہ پنچایت کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ترقیاتی منصوبہ بندی کے اہم پہلوؤں، جیسے پائیدار ترقی کے اہداف کی مقامی کاری(ایل ایس ڈی جیز)اور گورننس میں خلاء کی نشاندہی کرنے پر توجہ مرکوز تربیت فراہم کریں گے۔

 

دو اکتوبر کے خصوصی گرام سبھاکے ساتھ اورینٹیشن؍ٹریننگ پروگرام میں انٹرایکٹو سیشن بھی شامل ہوں گے جہاں بزرگ شہریپہلے پنچایتی انتخابات سے لے کر موجودہ حکمرانی کے طریقوں تک پنچایتوں کے ارتقاء کی اپنی یادیں سانجھا کریں گے ۔ اس کے بعد بات چیت کی جائے گی جس میں مقامی طرز حکمرانی میں موجودہ خلا اور مستقبل کے اہداف پر توجہ دی جائے گی۔ اس پروگرام میں درخت لگانے کی مہم (ایک پیڑ ماں کے نام)،صفائی ستھرائی، تندرستی، اور منشیات سے پاک معاشروں کے لیے کمیونٹی کے عزم کے ساتھ ساتھ معیاری پنچایت ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے لیے اجتماعی عزم بھی شامل ہوگا۔

 

یہ پہل گورننس کے لیے آگے کی سوچ کی علامت ہے  جو کہ پائیدار ترقی اور گرامین بھارت کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے روایت کی قدر کرتی ہے۔پنچایتی راج کی وزارت تمام گرام پنچایتوں، بلاک پنچایتوں، ضلع پنچایتوں اور برادریوں سے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ ہم 750 گرام سبھا کے ساتھ  جمہوریہ ہند کے 75ویں سال کا جشن اور لوگوں کی شرکت کے ذریعے گرام سوراج کو یقینی بنارہے ہیں۔

 

***

 

 

(ش ح۔ اص)

UR No 747

 



(Release ID: 2061360) Visitor Counter : 25