بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے گاندھی جینتی پر کھادی کو فروغ دیتے ہوئے مقامی صنعت کے لیے تعاون پر زور دیا
Posted On:
02 OCT 2024 5:20PM by PIB Delhi
بندر گاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج گاندھی جینتی کے موقع پر ڈبرو گڑھ کے نہرکٹیا میں جاگرن کی دکان سے کھادی کے ملبوسات کی خریداری کی۔ جناب سونووال کے ساتھ راجیہ سبھا کے ممبر رامیشور تیل اور نہر کٹیا کے رکن قانون ساز ترنگا گوگوئی بھی تھے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہاکہ ہندوستان کے عظیم سپوت، مہاتما گاندھی نے ہمیشہ ہی مقامی صنعت خاص طور پر ہتھ کرگھے کی صنعت کی حمایت کی اور لوگوں سے بھی تقاضہ کرتے رہے کہ وہ ہندوستان کے بنکروں کے ذریعہ تیار کردہ مقامی مصنوعات کو قبول کریں۔ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ووکل فار لوکل کی کلریئن کال بھی اسی طرح کے پیغام کی بازگشت کرتی ہے اور ہمیں اپنی مقامی صنعتوں کی مصنوعات کو خرید کر اپنی مقامی صنعتوں کی حمایت کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ آئیے اس شاندار پہل کو آگے بڑھانے کے لیے ہاتھ سے ہاتھ ملائیں ۔
******
ش ح۔ش ار۔ ول
Uno-758
(Release ID: 2061191)
Visitor Counter : 34