شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کی سرگرمیاں

Posted On: 02 OCT 2024 2:28PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور اس کی تنظیمیں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التواء معاملات کی منظوری کے لیے خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لے رہی ہیں۔ وزارت نے دہلی اور شمال مشرقی خطے میں صفائی کے لیے نو سرکاری مقامات کی نشاندہی کی ہے۔  اس کے علاوہ آٹھ شمال مشرقی ریاستوں میں بھی کئی ساری مقامی مقامات کی صفائی بھی کی جائے گی۔متعلقہ وزارت میں وی آئی پی ریفرنسز کے التوا پر قریبی نگاہ رکھی جا رہی ہے اور التوا کو صفر پر لانے کے لیے سال بھر کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔  متعلقہ وزارت  وی آئی پی حوالہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔ 

یہ وزارت، پارلیمانی امور کی مشاورت سے یقین دہانیوں کی تعداد کو کم کرنے کی بھی کوششیں کر   رہی ہے۔  ریکارڈ برقرار رکھنے کے شیڈول کے مطابق 800 ای فائلوں اور 165 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔  مہم کے دوران افسروں اور عملے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ  ان رپوٹوں اور پی پی ٹیز کو ٹھکانے لگائیں جن کی اب ضرورت نہیں رہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A4FD.jpg

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی تنظیموں اورایف ٹی ایس یوز  کے ذریعے شمال مشرق کے مختلف حصوں میں خصوصی مہم 4.0 چلائی جائے گی۔

سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے اختتام اور 2 اکتوبر 2024 کو خصوصی مہم 4.0 کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے موقع پر، متعلقہ وزارت میں سکریٹری نے صفائی کرمچاریوں اور وزارت کے آؤٹ سورس ہاؤس کیپنگ عملے کو تحفے کے طور پر تھرماس فلاسک  فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020L69.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BCY1.jpg

******

ش ح۔ش ار۔  ول

Uno-746


(Release ID: 2061159) Visitor Counter : 32