بھارت کا مسابقتی کمیشن
بھارتی مسابقتی کمیشن نے مین کائنڈ فارما لمیٹڈ کے ذریعہ بھارت سِرم اور ویکسینز لمیٹڈ کے حصول کو منظوری دے دی۔
Posted On:
02 OCT 2024 2:16PM by PIB Delhi
بھارت کے مسابقتی کمیشن نے مین کائنڈ فارما لمیٹڈ کے ذریعہ بھارت سِرم اور ویکسینز لمیٹڈ کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ اقدام میں مین کائنڈ فارما لمیٹڈ کے ذریعہ بھارت سِرم اور ویکسینز لمیٹڈ (وی ایس بی) کےصد فیصد شیئر ہولڈنگ کا حصول شامل ہے۔
مین کائنڈ ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جو مختلف قسم کی ادویات تیار کرنے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے میں پچھلے کچھ عرصے سے زمینی سطح پر کام کر رہی ہے جو طبی مصنوعات یہ کمپنی بناتی ہے ان میں کنڈوم، ہنگامی مانع حمل، حمل ٹیسٹ، وٹامنز، معدنیات، غذائی اجزاء اور اینٹی ایسڈز شامل ہیں۔ اپنی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے، مین کائنڈ اور چیزوں کے علاوہ ایکٹیو فارماسیوٹیکل اجزاء (اے پی آئیز)، فارماسیوٹیکل انٹرمیڈیریز، اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیکیجنگ مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں بھی مصروف رہتی ہے۔
وی ایس بی اپنے ذیلی اداروں کے ساتھ، تحقیق، ترقی، لائسنسنگ اور ایف ڈی افیز اور اے پی آئیز، (بی) بائیوٹیک اور حیاتیاتی فارمولیشنز اور (سی) فوڈ اور ہیلتھ سپلیمنٹس، (ڈی) طبی آلات اور (ای) آیورویدک ادویات نیز علاج کے شعبوں میں جیسے کہ گائنی، ان وٹرو تخم ریزی ، اہم نگہداشت اور انسانی استعمال کے لیے ہنگامی ادویات کی مینو فیکچرنگ ، درآمد، برآمد، مارکیٹنگ اور تقسیم کے کام بھی انجام دیتی ہے۔
بی ایس وی کی سرگرمیاں (بشمول اس کی مکمل ملکیت والی ہندوستانی ذیلی کمپنی بی ایس وی فارما پرائیویٹ لمٹیڈجو بی ایس وی کے ساتھ ضم ہونے کے مرحلے میں ہے) خواتین کی صحت، اہم دیکھ بھال، IUI-IVF، اور ہنگامی ادویات کے علاج کے شعبے میں حیاتیاتی، بائیوٹیک، اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی ایک رینج تیار کرنے، ان کی مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ کا کام انجام دیتی ہے۔
کمیشن کی طرف سے ایک تفصیلی حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔
******
ش ح۔ش ار۔ ول
Uno-745
(Release ID: 2061129)
Visitor Counter : 39