وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نےآج کرشی بھون کے احاطے میں ایک خصوصی صفائی مہم میں حصہ لیا


محکمہ ماہی پروری کی طرف سے سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کی کامیابی سے تکمیل

Posted On: 02 OCT 2024 11:35AM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج کرشی بھون کے احاطے میں ایک خصوصی صفائی مہم میں حصہ لیا۔ اس خصوصی صفائی مہم میں ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ  پیداوار کی وزارت اور پنچایتی راج کی وزارت کے افسران اور اہلکاروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سوچھ بھارت مشن کی 10 ویں سالگرہ  جوکہ  صفائی کے لیےبھارت کی سب سے اہم عوامی تحریکوں میں سے ایک  ہے،کے موقع پر  ایک خصوصی صفائی مہم، کرشی بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GFY3.jpg

ماہی پروری کے محکمے نے ماہی پروری کے شعبے میں صفائی اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے اپنی ثابت قدمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کو کامیابی کے ساتھ ختم کیا ہے۔ مہم 17 ستمبر 2024 سے یکم ا کتوبر 2024 تک جاری رہی جس میں اس محکمہ کے افسران، عملے اور کلیدی اسٹیک ہولڈرز کی پرجوش شرکت کا مشاہدہ کیا گیااور صفائی مہم، بیداری کی سرگرمیوں، اور ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں پر توجہ دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025ACL.jpg

سترہ  ستمبر 2024 کو، محکمہ ماہی پروری کے تمام عہدیداروں اور عملے نے، فیلڈ یونٹوں کے ساتھ، سوچھتا عہد لیا، اپنے ارد گرد کی صفائی کو برقرار رکھنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کیا۔

مہم کی ایک خاص بات’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے عنوان سے خصوصی شجرکاری مہم  تھی، جو 28 ستمبر 2024 کو اسولا بھٹی وائلڈ لائف سینکچری، تغلق آباد میں منعقد ہوئی۔ مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ، ماہی پروری کے وزیر مملکت جناب جارج کورین کی دور اندیش  قیادت میں منعقد ہونے والی اس پہل نے سبز علاقوں کو بڑھانے اور ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ اس تقریب میں سینئر افسران، محکمہ ماہی پروری کے افسران، کیندریہ ودیالیہ، پشپ وہار، نئی دہلی کے اسکولی بچوں، نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی ای )کے نمائندوں اور مقامی باشندوں کی نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس مشترکہ کوشش نے ماحولیاتی استحکام اور کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔

 

محکمہ کی فیلڈ اکائیاں، بشمول فشریز سروے آف انڈیا(ایف ایس آئی)، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹل انجینئرنگ فار فشری(سی آئی سی ای ایف)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی اینڈ ٹریننگ(این آئی پی ایچ اے ٹی ٹی)، نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ(این ایف ڈی بی )، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ فشریز ناٹیکل اینڈ انجینئرنگ ٹریننگ(سی آئی ایف این ای ٹی)اور کوسٹل ایکوا کلچر اتھارٹی(سی اے اے ) نے اس مہم میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان یونٹس نے صفائی اور حفظان صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے  خاص طور پر ماہی گیری سے متعلقہ بنیادی ڈھانچے جیسے کہ فش مارکیٹس، بندرگاہوں اور فش لینڈنگ سنٹرز میں مختلف بیداری کی سرگرمیاں منعقد کیں۔ ان کوششوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پورے شعبے میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے۔

اس کے علاوہ ماہی گیری کے بڑے بندرگاہوں، فش لینڈنگ سینٹرز، ایکوا کلچر فارمز اور آبی ذخائر بشمول واٹر باڈیز، ڈیموں، کھاڑی، جھیلوں، تالابوں، ساحلی جھیلوں، سیلابی میدانوں اورتر علاقوں میں خصوصی صفائی مہم چلائی گئی۔ اس مہم میں پلاسٹک کے فضلے، سمندری گندگی اور دیگر آلودگیوں کو ہٹانے پر توجہ مرکوز کی گئی جو صاف اور زیادہ پائیدار سمندری اور اندرون ملک ماحولیاتی نظام کی تخلیق میں مدد دیتے ہیں۔

ا ہی سیوا مہم 2024 ایک شاندار کامیابی رہی ہے، جس سے محکمہ ماہی پروری کے صاف ستھرے ماحول کی تشکیل اور ہندوستان کے ماہی گیری کے شعبے میں پائیداری کو فروغ دینے کے عزم کو تقویت ملی ہے۔

****

(ش ح۔اص)

UR No.739



(Release ID: 2061061) Visitor Counter : 16