قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم آئندہ روز جھارکھنڈ میں 83300 کروڑ روپئے سے زائد کے قبائلی فلاح و بہبود سے متعلق پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے؛ جناب جویل اوراؤں نے ہزاری باغ میں منعقد ہونے والی بڑی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 01 OCT 2024 6:56PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 2 اکتوبر 2024 کو ہزاری باغ (جھارکھنڈ )میں دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب کی صدارت کریں گے۔ موصوف اس موقع پر مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے، جن کی مجموعی مالیت 83300 کروڑ روپئے سے زائد ہے۔ یہ پروجیکٹس ریاست بھر میں قبائلی برادریوں کی اختیار دہی اور دیہی بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کو غیر معمولی تقویت فراہم کریں گے۔ (مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2060243)

دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان ایک اہم پہل قدمی ہے جس کا مقصد قبائلی مواضعات میں جامع ترقی کو فروغ دینا اور خطے کے سماجی اقتصادی منظرنامے کو تغیر سے ہمکنار کرنا ہے۔  اس پہل قدمی کے حصے کے طور پر قوم کے نام وقف کیے جانے والے پروجیکٹس  قبائلی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کی حکومت کی عہدبندگی کو مزید رفتار عطا کریں گے۔

وزیر اعظم کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جویل اوراؤں نے اس اہم تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے مقصد سے30 ستمبر 2024 کو ہزاری باغ کا دورہ کیا۔ جناب اوراؤں  کے ساتھ قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے) کے سکریٹری اور سینئرافسران بھی تھے، مقصد یہ تھا کہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام تر منصوبوں کو بحسن و خوبی عملی جامہ پہنایا جائے۔

اپنے دورے کے دوران، جناب اوراؤں نے تقریب کے بلارکاوٹ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تقریب کے مقام اور دیگر لازمی سہولتوں کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا۔ انہوں نے مقامی افسران اور انتظام کاروں کے ساتھ منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت بھی کی، اور تقریب کی تیاریوں میں کوالٹی اور اثرانگیزی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:726


(Release ID: 2060897) Visitor Counter : 27