وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزارت دفاع نے رضاکارانہ خون عطیات کے قومی دن کے موقع پر خون کے عطیے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا

Posted On: 01 OCT 2024 6:21PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے  رضاکارانہ خون عطیات کے قومی دن کے موقع پر یکم اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک میں  خون کےعطیے کے لیے کیمپ منعقد کیا۔ یہ کیمپ دہلی چھاؤنی میں واقع مسلح افواج کی طبی خدمات کے ادارے، آرمڈ فورسز ٹرانسفیوژن سینٹر کے ساتھ شراکت داری میں منعقد کیا گیا۔ اس سال کے لیے کیمپ کا نعرہ ہے ’’عطیہ دینے کے 20 برس : خون کا عطیہ دینے والوں کا شکریہ‘‘۔ اس تقریب میں وزارت دفاع کے مجموعی طور پر 183 رضاکاران نے خون کا عطیہ دیا۔

کیمپ میں بلارکاوٹ کام کاج کو یقینی بنانے کے لیے 03 طبی افسران ، ایک جوائنٹ کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اور 10 نیم طبی عملہ اراکین (خون منتقل کرنے والے معاونین) کی اہل اور تجربہ کار ٹیم کو مطلوبہ طبی سازو سامان اور سیٹ اپ کے ساتھ تعینات کیا گیا۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:725



(Release ID: 2060862) Visitor Counter : 5


Read this release in: English , Hindi , Tamil