جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جل شکتی کے مرکزی  وزیر نے تمام طبقوں کے  لوگوں سے 2 اکتوبر 2024 کو صبح 9:00 بجے سے ایک گھنٹہ ’سوچھتا کے لیے شرمدان‘ کرنے کی درخواست کی ہے


وزیر اعظم کی زیرقیادت سوچھ بھارت دیوس کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں  کل ملک کے سفر کو  دکھایا جائے گا ، جس میں فضلے سے توانائی کے اقدامات اور آب و ہوا کے لیے لچکدار صفائی کے بنیادی ڈھانچے جیسے اختراعی حل شامل ہوں گے

سوچھ بھارت مشن نے قابل ذکر پیش رفت دیکھی ہے – 55 فیصد  سے زیادہ دیہات کو او ڈی ایف  پلس ماڈل‘ قرار دیا گیا ہے، آج تک تقریباً 40,000 کلومیٹر دیہی سڑکیں پلاسٹک کے کچرے سے بنائی گئی ہیں

Posted On: 01 OCT 2024 5:13PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے آج نئی دہلی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، جاری سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2024 مہم سے تازہ ترین اپ ڈیٹس اور معلومات کے بارے میں بتایا۔ یہ بات چیت سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم ) کی 10 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر منعقد کی گئی تھی، جس میں کل قومی راجدھانی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی شرکت کریں گے۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کی سکریٹری (ڈی ڈی ڈبلیو ایس ) محترمہ وینی مہاجن بھی اس موقع پر موجود تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q6CL.jpg

اپنے خطاب میں جناب  پاٹل نے شہریوں، نوجوانوں، خواتین، کارپوریٹس، صنعتی انجمنوں، ثقافتی تنظیموں، سول سوسائٹی، مشہور شخصیات، مذہبی اور روحانی پیشوا اور میڈیا سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے 2 اکتوبر 2024 کو اپنے محلوں، کالونیوں اور دیہاتوں میں سوچھتا سے متعلق سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور رہنمائی کرنے کی درخواست کی۔  انہوں نے مزید درخواست کی کہ ملک بھر کے لوگ کل صبح 9 سے 10 بجے تک ‘سوچھتا کے لیے شرمدان’ کریں اور سوچھتا ہی سیوا کے تصور کی تکمیل میں تعاون کریں۔

مرکزی وزیر نے ایس بی ایم کی جاری پیشرفت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سے کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) کا درجہ حاصل کرنے سے لے کر ٹھوس اور مائع فضلہ  سے نمٹنے کو وسعت دینے تک پورے ہندوستان میں صفائی کےتئیں لوگوں کی سوچ کو  تبدیل کر دیا ہے۔ چونکہ اب توجہ او ڈی ایف پلس ماڈل دیہات کو بڑھانے کی طرف مبذول ہو رہی ہے، 2 اکتوبر کو آنے والا سوچھ بھارت دیوس ملک کے سفر کی عکاسی کے ایک لمحے کے طور پر کام کرے گا، جس میں فضلہ سے توانائی کے اقدامات اور آب و ہوا سے لچکدار صفائی کے بنیادی ڈھانچے جیسے اختراعی حل کی نمائش ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2 اکتوبر کی تقریب عالمی اثر و رسوخ اور مشہور شخصیات کے کام اور تعاون کو اجاگر کرے گی، جو نہ صرف گزشتہ 10 سالوں کی پیش رفت کو تسلیم کرتے ہیں بلکہ مشن کے مستقبل کے وژن کے لیے اپنی مسلسل حمایت کی پیشکش بھی کرتے ہیں۔

اپنی بات چیت کے دوران، جناب  پاٹل نے سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم) کے اہم اثرات پر غور کیا اور بین الاقوامی اداروں کے ذریعہ کئے گئے مطالعات کا حوالہ دیا  جن میں اس منفرد تحریک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی  ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر  کیا کہ نیچر میگزین نے حال ہی میں مشن کی کوششوں کی تعریف کی اور  اندازہ لگایا کہ اس نے سالانہ 60,000 سے 70,000 بچوں کی اموات کو روکنے میں مدد کی۔ اسی طرح، 2018 کی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے مقابلے میں 2019 میں اسہال سے ہونے والی 3 لاکھ اموات کو روکا گیا، جو ایس بی ایم- جی کی زندگی بچانے کی صلاحیت کو مزید ظاہر کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TVVG.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ وینی مہاجن نے سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے لیے تمام مرکزی وزارتوں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انمول اجتماعی حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ صفائی ایک سماجی مسئلہ ہے جو ہم سب کو متحد کرتا ہے، جو اعلیٰ سطح سے لے کر مقامی کمیونٹیز تک مربوط قیادت کے ذریعے کارفرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی صرف ایک سنگ میل نہیں ہے بلکہ ایک مسلسل ترقی پذیر سفر ہے، جس کی بنیاد رویے میں تبدیلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوچھ بھارت مشن نے قابل ذکر پیش رفت کی ہے، جس میں 55 فیصد سے زیادہ دیہاتوں کو او ڈی ایف پلس ماڈل قرار دیا گیا ہے، 5 لاکھ فضلہ اکٹھا کرنے والی گاڑیاں چل رہی ہیں، اور گرے واٹر اور پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قابل ذکر  ہے کہ ملک بھر کے 3,000 بلاکس میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ کو لاگو کیا جا رہا ہے، جس میں پلاسٹک کے کچرے کو سڑک کی تعمیر میں بٹومین کی جگہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت، اس پائیدار تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 40,000 کلومیٹر دیہی سڑکیں بنائی گئی ہیں، جن میں سے 13,000 کلومیٹر صرف پچھلے دو سالوں میں مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اختراعات ہندوستان میں پائیداری اور حفظان صحت کے مستقبل کے لیے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتی ہیں۔

2 اکتوبر 2024 کو 155 ویں گاندھی جینتی کے موقع پر  سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2024 مہم  کا اختتام ہوگا  جو 17 ستمبر کو شروع کیا گیا تھا ۔ میڈیا کو تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اہم ایس ایچ ایس اپ ڈیٹس کے بارے میں بتایا گیا، جس میں زندگی کے تمام طبقوں کے لوگوں کی بڑے پیمانے پر شرکت دیکھی گئی ہے۔ ایس ایچ ایس 2024 کے لیے تھیم، ‘سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچتا’، جس کا مقصد ’پورے سماج کے نقطہ نظر‘ کے تحت، پورے ہندوستان میں صفائی کے لیے اجتماعی کارروائی اور شہریوں کی شرکت کے جذبے کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ اس مہم میں ریاستی حکومتوں، مقامی حکام اور کمیونٹی گروپس کی فعال شرکت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ساتھ ہی صدرجمہوریہ  اور نائب صدرجمہوریہ ، متعدد وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزیر، ایم پی/ایم ایل اے اور گورنرز مقامی سوچھتا سرگرمیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔

اب تک حاصل کیے گئے اہم ایس ایچ ایس سنگ میل:

  • آج تک تقریباً 25 لاکھ پروگرام،  معاشرے کے تمام شعبوں میں 20 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی عوامی شرکت کے ساتھ مکمل ہو چکی ہیں، جس میں دیہی علاقوں میں 19 لاکھ سے زیادہ اور شہری علاقوں میں تقریباً 5 لاکھ تقاریب ہو چکی ہیں۔
  • دیہی علاقوں میں 4.83 لاکھ سے زیادہ اور شہری علاقوں میں 2.53 لاکھ تقاریب کے ساتھ زیادہ شرکاء کی شرکت کے ساتھ 7.35 لاکھ سے زیادہ صفائی کے ہدف یونٹس (سی ٹی یو) کی تبدیلی کی گئی ہے۔
  • تقریباً 1.57 لاکھ صفائی متر سرکشا  شیویر منعقد کیے گئے ہیں جن میں 38 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کے ساتھ ملک بھر میں 36.34 لاکھ سے زیادہ صفائی متروں نے فائدہ اٹھایا ہے۔
  • ایک پیڑ ماں کے نام پہل کے تحت ملک بھر میں 55 لاکھ سے زیادہ درخت لگائے گئے ہیں۔
  • ریاستی لیڈر بورڈز
  • صفائی کے ہدف کی یونٹوں  میں  تبدیلی – پرفارمررس کے لحاٖظ سے  سرفہرست 5 ریاستیں، اتر پردیش، بہار، گجرات، تمل ناڈو اور راجستھان ہیں۔
  • صفائی متراسرکشا شیور کا انعقاد - سرفہرست 5 ریاستیں، آندھرا پردیش، بہار، تلنگانہ، اتر پردیش، اور تمل ناڈو ہیں۔
  • سوچھتا  میں جن بھاگیداری - سرفہرست ریاستیں بہار، اتر پردیش، تلنگانہ، مہاراشٹر اور آندھرا پردیش ہیں۔

سوچھ بھارت دیوس تقریب میں گوبردھن، امرت اور قومی مشن برائے صاف  گنگا کے تحت صفائی ستھرائی  اور صفائی کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ جیسا کہ قوم اس موقع کا فائدہ اٹھارہی  ہے، حکومت ہند مقامی حکومتوں کو بااختیار بنائے گی، شراکت داری کو وسعت دے گی، اور ایسی اختراعات کو اپنائے گی جو پائیدار حل کو فروغ دیتے ہیں ۔ تعمیر میں نئی ​​ٹکنالوجیوں اور ری سائیکل مواد کو شامل کرنے سے ایک صاف ستھرے اور زیادہ لچکدار ہندوستان بنانے میں مدد ملے گی۔

ویڈیو لنک:

https://youtube.com/live/vT7u8I0UOgI

********

 

ش ح۔ع  ح- ن م

 (U: 705)



(Release ID: 2060808) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Odia