وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستانی فضائیہ کی 92 ویں سالگرہ: رکشا منتری نے نیشنل وار میموریل، نئی دہلی سے 7000 کلومیٹر طویل 'وایو ویر وجے تا ا' کار ریلی کو گرمجوشی سے روانہ کیا


پچاس سے زیادہ فضائی جانباز 8 سے 29 اکتوبر تک نو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تھوائس (لداخ) سے توانگ (اروناچل پردیش) کا سفر کریں گے

کار ریلی  نوجوانوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے اور قوم کی خدمت کرنے کی ترغیب دیگی: جناب راجناتھ سنگھ

آئی اے ایف(ہندوستانی فضائیہ )  ملک کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ حکومت انہیں ’آتم نر بھر بھارت‘ کی مناسبت سے جدید ترین پلیٹ فارمز سے لیس کررہی ہے

Posted On: 01 OCT 2024 1:59PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر، رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 01 اکتوبر 2024 کو نیشنل وار میموریل، نئی دہلی سے 'وایو ویر وجے تا کار ریلی کو گرمجوشی سے رخصت کیا۔ روانگی کی تقریب کے ساتھ 50 سے زیادہ فضائی جانباز، بشمول خواتین، لداخ کے تھوئیس کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں سے وہ اروناچل پردیش کے توانگ تک ایک مہم شروع کریں گے، جس میں نو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) میں کل 7,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔ ریلی میں سابق فضائیہ کے سربراہان کی مختلف حیثیت  میں شرکت بھی دیکھی جائے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، رکشا منتری نے بہادری، لگن اور حب الوطنی کے ساتھ مشکل حالات میں مادر وطن کی خدمت کرنے کے لیے فضائی جانبازوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا  "آئی اے ایف نے ملک اور اس کے لوگوں کی حفاظت کے لیے اپنی اپنی کوششوں  میں اہم کارنامے حاصل کیے ہیں۔ یہ ملک کے دشمنوں کو ان کی سرزمین پر حملہ کر کے انہیں منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہم آئی اے ایف کو جدید ترین طیاروں/پلیٹ فارموں سے لیس کرنے اور 'آتم نر بھر بھارت' پہل کے ذریعے انہیں مزید قابل بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے فضائی جانبازوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، جو اس ریلی کا حصہ ہوں گے جو مشکل اور متنوع خطوں سے گزرے گی۔ رسمی فلیگ آف 8 اکتوبر کو تھو ئیس سے ہوگا، جو سطح سمندر سے 3,068 میٹر کی بلندی پر دنیا کے سب سے اونچائی والے ایئر فورس اسٹیشن میں سے ایک ہے۔ فضائی جانباز 29 اکتوبر 2024 کو توانگ میں ریلی کے اختتام سے قبل لیہہ، کارگل، سری نگر، جموں، چندی گڑھ، دہرادون، آگرہ، لکھنؤ، گورکھپور، دربھنگہ، باگڈوگرا، ہسیمارا، گوہاٹی، تیز پور اور دیرانگ میں رکیں گے۔

ریلی کا مقصد آئی اے ایف کی شاندار تاریخ کے بارے میں؛  مختلف جنگوں اور ریسکیو آپریشنز میں فضائی جانبازوں کی بہادری کے کارنامے کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنا  ہے   اور نوجوانوں کو مادر وطن کی خدمت کی طرف راغب کرنا ہے۔ رکشا منتری نے کہا کہ کار ریلی کے دوران، فضائی جانباز  مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسکولوں اور کالجوں میں نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے، اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ یہ تبادلے نوجوان روشن دماغوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے اور فخر اور عزت کی   زندگی گزارنے کی ترغیب دیں گے۔

اس موقع پر فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، سابق چیفس آر کے ایس بھدوریا (ریٹائرڈ) اور اے وائی ٹپنیس (ریٹائرڈ) اور آئی اے ایف کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ اس ریلی کا اہتمام آئی اے ایف نے اتراکھنڈ وار میموریل کے سابق فوجیوں کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ آئی اے ایف کا ایڈونچر سیل ریلی کی قیادت اور تال میل  کر رہا ہے۔

*****

                           

 

 

(ش ح ۔ا ک۔ر ب)

U.No.696

 



(Release ID: 2060698) Visitor Counter : 14