زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے نے  سوچھتا ہی سیوا اور خصوصی مہم 4.0 کے لیے ‘‘صفائی مترا سرکشا شیورز’’  کا اہتمام کیا

Posted On: 01 OCT 2024 2:24PM by PIB Delhi

عالمی سمندری دن کی تقریبات کے ساتھ ساتھ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے  زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمہ  میں ‘‘صفائی مترا سرکشا شیورز’’کے عنوان سے ایک خصوصی پہل کا انعقاد کیا گیا۔ اس پہل  کا مقصد حفظان صحت کے کارکنوں یا صفائی متروں کو پیشہ ورانہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پی پی ای کٹس اور حفاظتی سامان فراہم کرکے ان کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانا تھا۔ اس ملک گیر کوشش کے حصے کے طور پر، صفائی کارکنوں کی حفاظت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ان کی حفاظت کی اہمیت پر زور دینے اور ان کے لیے کام کرنے کے محفوظ ماحول کو فروغ دینے میں بڑی کمیونٹی کو شامل کرنے کے لیے واکتھون اور سائیکل ریلیاں جیسی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس اقدام نے صفائی  کارکنوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور ان کی صحت اورحفاظت  کے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CW27.jpg

آئی سی اے آر کے عملے، طلباء اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کی جانب سے ‘‘سوچھتا ہی سیوا’’ مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے کارکنوں کو پیشہ ورانہ خطرات سے بچانے کے لیے ڈسپوزایبل دستانے، ماسک وغیرہ کی تقسیم سے متعلق سرگرمی انجام دی گئی۔ آئی سی اے آر میں کام کرنے والے صفائی مترا کو ماسک اور ڈسپوزایبل دستانے تقسیم کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SH2O.jpg

 آئی سی اے آر کے ایک  انسٹی ٹیوٹ میں ایک خصوصی مہم واکتھون کے ذریعے انسٹی ٹیوٹ کے تمام افسران اور ملازمین نے کیمپس میں صفائی مترا کے ساتھ احاطے کی صفائی کی۔ اس تقریب کے دوران، صفائی متروں  کو حفاظتی پروٹوکول کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں تاکہ ان کے ضروری فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے۔ حیاتیاتی تحفظ کے اقدامات پر ایک خصوصی  سیشن منعقد کیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کارکن کچرے سے نمٹنے اور حساس علاقوں میں صفائی کو برقرار رکھتے ہوئے محفوظ رہیں۔ ان کی کوششوں کی مزید حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، تمام شریک کارکنوں کی صحت اور حفاظت کے تئیں اس ادارے کے عزم کو تقویت دیتے  ہوئے انھیں ربڑ  کے بوٹ، ہینڈ سینیٹائزرز اور پی پی ای کٹس سے لیس کیا گیا۔پی پی ای کٹس فراہم کرنے کے علاوہ، اس پروگرام نے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جہاں گھر، عوامی مقامات اور کام کاج  کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور صفائی کے طریقوں کے بارے میں خیالات شیئر کرنے کے لیے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی۔  اس تقریب کے دوران، شرکاء کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں صفائی کو برقرار رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اور  گھر اور کام کاج کی جگہوں  پر حفظان صحت کے طریقوں میں درپیش چیلنجوں اور ممکنہ اصلاحات کے بارے میں کھل کر بات کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی۔

****

 

ش ح۔ک ح ۔ن م۔

U-689


(Release ID: 2060644) Visitor Counter : 32


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Manipuri