اسٹیل کی وزارت
اوکھلا کے سرکاری اسکول نے پرتھک فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ’’سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا (4ایس) مہم ‘‘ کا اہتمام کیا
طلباء نے ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ کی تھیم پر فن کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور تخیل کا مظاہرہ کیا
Posted On:
01 OCT 2024 11:49AM by PIB Delhi
گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈ اسکول، ہرکیش نگر، اوکھلا فیز2- نے پرتھک فاؤنڈیشن اور وزارت اسٹیل کے ساتھ مل کر ’’سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا (4ایس) مہم‘‘ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں اسٹیل کی وزارت کے ڈپٹی سکریٹری جناب سبھاش کمار، پرتھک فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب ابھے راج سنگھ، جی جی ایس ایس ایس کی پرنسپل محترمہ شیتل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اسکول کی 200 طالبات نے ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ کی تھیم پر فن کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور تخیل کا مظاہرہ کیا۔
اس سال یوم آزادی کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح سوچھتا روزمرہ کی زندگی کا ایک بنیادی پہلو بن گئی ہے، جس سے پورے ملک میں رویے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ اس سال کی تھیم، سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا( 4ایس) 2024، رویے میں تبدیلی کو فروغ دینے کی طرف ایک تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے۔ سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا ( 4ایس) مہم تین اہم ستونوں یعنی (i) سوچھتا کی بھاگیداری؛ (ii) سمپورن سوچھتا؛ اور (iii) صفائی متر سُرکشا شیویر کے ارد گرد تشکیل دی گئی ہے۔
پرتھک فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے اظہار تشکر کیا اور کہا ’’پورے پرتھک فاؤنڈیشن فیملی کی جانب سے، ہم اسٹیل کی وزارت اور ایس اے آئی ایل (سیل) ٹیم کا پرتھک فاؤنڈیشن کو ایونٹ کے نفاذ کے لیے معاون پارٹنر کے طور پر منتخب کرنے، لاجسٹکس سنبھالنے اور ایونٹ کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانا پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہیں گے ۔‘‘
ڈرائنگ پوسٹرز کے ساتھ سرٹیفکیٹس پر دستخط کئے جائیں گے اور پرتھک فاؤنڈیشن کو واپس کر دیے جائیں گے۔
***************
ش ح ۔ م ش ۔م ش
U. No.684
(Release ID: 2060580)
Visitor Counter : 44