وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن  نے آج ایٹا نگر میں شمال مشرقی علاقے کے 7 علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی صدارت  کی


آر آر بیز کو زراعت، باغبانی اور متعلقہ سرگرمیوں کے لیے قرضوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے: محترمہ سیتا رمن

Posted On: 30 SEP 2024 9:16PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج ایٹا نگر، اروناچل پردیش میں شمال مشرقی خطے کے 7 علاقائی دیہی بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ ریاستوں کا احاطہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00149LK.jpg

میٹنگ میں جناب ایم ناگاراجو سکریٹری، محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس،آر آر بی ایس) اور اسپانسر بینکوں کے چیئرپرسن (چیئرمین،ایس بی آئی اور منیجنگ ڈائریکٹر،پی این بی، @DFS_India کے سینئر افسران، آربی آئی، نابارڈ اورسڈبی کے نمائندے اور 7 ریاستوں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E8MI.jpg

جائزہ میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر خزانہ کو شمال مشرق کےآر آر بیز کی مالی کارکردگی میں بہتری اور 2022 میں باقاعدہ جائزہ شروع ہونے کے بعد سے ان کی ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

مالی سال 2024 میں 15 فیصد کا کنسولیڈیٹڈسی آر اے آر صحت بہتر سطح پر ہے اور اس کامنافع  مالی سال 2023 میں 11کروڑ روپے کے خسارے سے بڑھ کر مالی سال 2024 میں 205 کروڑ روپے کے مجموعی منافع تک پہنچ گیا ہے۔مجموعی نان پرفارمنگ اثاثہ جات (جی این پی اے) بھی مالی سال 2022 میں 15.6 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2024 میں 7.3 فیصد ہو گئے ہیں۔

دیہی معیشت کو سہارا دینے میں آر آر بیز کے اہم کردار کے ضمن میں مرکزی وزیر خزانہ نے آر آر بیز پر زور دیا کہ وہ اپنے اسپانسر بینکوں کے فعال تعاون سے  حکومت ہند کے مختلف اہم منصوبوں جیسےمدرا، پی ایم وشواکرما وغیرہ کے تحت قرضوں کی تقسیم میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، باغبانی اور اس سے منسلک سرگرمیوں جیسےخنزیر، بکری، ریشم پروری،مچھلی پالن وغیرہ پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔

مرکزی وزیر خزانہ نے متعلقہ شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ریاستی سطح کی بینکرز کمیٹیوں (ایس ایل بی سیز) کی خصوصی میٹنگیں کریں جس میں آر آر بیز شامل ہوں تاکہ شمال مشرقی ریاستوں میں باغبانی، پھولوں کی زراعت، ریشم کی زراعت اور مویشی پالنے کے امکانات کو تلاش کیا جا سکے۔ زرعی قرضے کی توسیع کے لیے زمینی ریکارڈ کی دستیابی کا مسئلہ حل کرنا اور زرعی پروسیسنگ یونٹس کے لیے قرض میں اضافہ کے لیے ریاستوں پر زور دیا گیا کہ وہ ہر ضلع میں موبائل ویٹرنری یونٹس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

میٹنگ کے دوران حترمہ سیتا رمن نے زور دے کر کہا کہ شمال مشرقی خطہ میں ہر اہل شخص کو پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کے تحت لایا جانا چاہئے۔

مرکزی وزیر خزانہ نے ڈی ایف ایس ٹی کو ریاستوں کے او ڈی او پی وینڈرز کو کریڈٹ دینے کے امکانات تلاش کرنے کے لیے وزارت ڈونر اور این ای سی (نارتھ ایسٹرن کونسل) کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت کی۔ سیتا رمن نے یہ بھی مشورہ دیا کہ تمام آر آر بیز کو مناسب ایم ایس ایم ای پروڈکٹس تیار کرنا چاہیے جوایم ایس ایم ای سرگرمیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور رسائی کو بڑھانے کے لیے اپنے ذاتی اور مقامی روابط کا فائدہ اٹھائیں۔

اسپانسر بینکوں اوراین اے بی اے آر ڈی سے ضروری تعاون کے ساتھ آر آر بیز کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ غیر احاطہ شدہ علاقوں میں، خاص طور پر ناگالینڈ اور اروناچل پردیش میں نئے بینکنگ ٹچ پوائنٹ کھولیں۔

****

ش ح۔ع و ۔اش ق

 (U: 682)



(Release ID: 2060548) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada