سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر-سینٹرل ڈرگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، لکھنؤ اور زایڈس کے ذریعہ گردے کی دائمی بیماری سے متاثرہ آسٹیوپروسس کے لیے بہترین دوا تیار کی جائے گی

Posted On: 30 SEP 2024 6:20PM by PIB Delhi

سینٹرل ڈرگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ڈی آر آئی)، لکھنؤ میں کی گئی تحقیق اور اینٹی باڈی پر مبنی تھیراپی (بائیولوجکس) کے ڈیٹا کی بنیاد پر، ایک پروٹین اسکلیروسٹن، گردے کی دائمی بیماری (سی کے ڈی) سے متاثرہ آسٹیوپروسس کے ساتھ ہی سن یاس کے امراض کے علاج کے لیے امید افزا دوا کے ہدف کے طور پر سامنے آئی ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اسکلیروسٹن پروٹین ہڈیوں کے میٹابولزم کی بے ضابطگیوں میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اعلی سطح کی گردے کی دائمی بیماری اور آسٹیوپروسس میں مبتلا مریضوں میں، اسکلیروسٹن کی سطح زیادہ ہونے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

اسکلیروسٹن کے چھوٹے مالیکیول انحیبیٹرز کی دریافت کے ذریعے منہ سے لی جانے والی ادویات تیار کرنے کے واسطے، زایڈس لائف سائنس لمیٹیڈ، احمد آباد اور سینٹرل ڈرگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، لکھنؤ کے درمیان باہمی تحقیقی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت، سی ڈی آر آئی اور زائڈوس کے ذریعہ مشترکہ طور پر پری طبی تحقیق انجام دی جائے گی۔ تحقیقی کوششوں سے سامنے آنے والی کسی بھی ممکنہ دوا کے نسخے کو زایڈس کے ذریعہ ہندوستان اور دیگر بازاروں کے لیے تیار کیا جائے گا۔

گردے کی دائمی بیماری (سی کے ڈی) سے عالمی سطح پر 10 فیصد سے زائد آبادی ہوتی ہے، جس سے صحت کے لیے اہم چیلنجز پیش آتے ہیں۔ گردے کی دائمی بیماری (سی کے ڈی) کی بڑی پیچیدگیوں میں سے ایک معدنی میٹابولزم میں خلل آنا ہے، جس سے آسٹیوپروسس اور فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ 65 سال سے زائد عمر کے افراد، خاص طور پر خواتین، زیادہ خطرے میں ہوتی ہیں۔ بدقسمتی سے، گردوں کے فنکشن بگڑنے کے خطرہ کی وجہ سے، زیادہ تر روایتی اینٹی آسٹیوپروسس ادویات سی کے ڈي میں مبتلا مریضوں میں متضاد ہوتی ہیں۔ اسی لیے، آسٹیوپروسس کے لیے محفوظ اور موثر دوائیں تیار کرنے کی فوری ضرورت ہے جو گردوں کے فنکشن میں کوئی گڑبڑی پیدا کیے بغیر فریکچر کے خطرے کو کم کر دے۔

سی ایس آئی آر – سی ڈی آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رادھا رنگراجن نے شراکت داری کے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ " سی ایس آئی آر – سی ڈی آر آئی نے ڈاکٹر نائبیدیا چٹوپادھیائے کی قیادت میں ہڈیوں کے میٹابولزم کے شعبے میں بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ دونوں تنظیموں کی تکمیلی مہارتوں اور صلاحیتوں سے، ہندوستان کی غیر تکمیل شدہ ضروریات کو اختراعی علاجوں کے ذریعے پورا کرنے کے مشترکہ مشن کے پیش نظر، یہ باہمی معاہدہ خاص طور پر معنی خیز بن جاتا ہے۔

زایڈس لائف سائنس لمیٹیڈ کے چیئرمین مسٹر پنکج پٹیل نے اس موقع پر کہا، "بائیو میڈیکل ریسرچ میں سی ایس آئی آر – سی ڈی آر آئی کی وسیع مہارت، ادویات کی دریافت اور ترقی کے لیے زایڈس کے اختراعی طریق کار کے ساتھ، مستحکم ہم آہنگی پیدا کرتی ہے۔" جناب چیئرمین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ادارے مل کر ہڈیوں کے میٹابولزم کے امراض کے علاج کے لیے نئی راہیں تلاش کریں گے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ سی کے ڈی میں مبتلا مریضوں کو موثر اور سستے علاج تک رسائی حاصل ہو جس سے ان کے معیار زندگی بہتر بن سکے۔

*****

ش ح ۔ م ش ع۔ ع د

U-No. 660


(Release ID: 2060503) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu