جل شکتی وزارت
آبی وسائل کے سکریٹری نے خصوصی مہم 4.0 کی تیاریوں کا جائزہ لیا، صفائی ستھرائی سے متعلق 400 مقامات کی نشاندہی کی گئی
Posted On:
30 SEP 2024 6:08PM by PIB Delhi
آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیا کے محکمے، جل شکتی کی وزارت کی سکریٹری محرمہ دیباشری مکھرجی نے 27 ستمبر 2024 کو خصوصی مہم 4.0 کی تیاری کے لیے ایک جامع جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ مہم سرکاری عمارتوں اور عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے حکومت کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہے۔
ملک بھر میں محکمہ اور اس کی تنظیموں کے تحت صفائی کی سرگرمیوں کے لیے تقریباً 400 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ہر ایک شناخت شدہ جگہ کے لیے ایک تفصیلی ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے، جس میں فضلہ کو الگ کرنا، خطرناک مواد کو ٹھکانے لگانا، اور صفائی کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے طویل مدتی نگرانی شامل ہے۔
جائزہ کے دوران، محترمہ مکھرجی نے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان مقامات پر تیز رفتار کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ ان علاقوں میں صفائی مہم چلانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی جہاں پانی زیادہ ہے جیسے گھاٹ، ڈیم سائٹس، رہائشی کمپلیکس وغیرہ۔ مہم کے دوران تمام تنظیموں کی طرف سےانجام دی جانے والی سرگرمیوں کی مناسب میڈیا پبلسٹی کی جائے گی۔
اجلاس میں تنظیمی اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ سکریٹری نے یہ بھی ہدایت دی کہ ’سوچھتا مترس‘، جو محکمہ اور اس کی تنظیموں کے تھرڈ پارٹی عہدیدار ہو سکتے ہیں، کو محکمہ کی دیگر تنظیموں میں چلائی جانے والی صفائی مہم کو چیک کرنے کے لیے مقرر کیا جائے۔
محترمہ مکھری نے ان مقامات کو صاف ستھرا، حفظان صحت والے علاقوں میں تبدیل کرنے کے محکمے کے عزم کا اعادہ کیا جو صاف اور پائیدار ماحول کو برقرار رکھنے کے قومی ہدف کی عکاسی کرتے ہیں۔ اسی طرح اجلاس میں مختلف زمروں کے زیر التواء کو کم کرنے پر زور دیا گیا۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
(Release ID: 2060382)