شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
اینوی اسٹیٹس انڈیا 2024: انوائرنمنٹ اکاؤنٹس سے متعلق پریس نوٹ
Posted On:
30 SEP 2024 4:32PM by PIB Delhi
اعداد و شمار اور پروگراموں پر عمل درآمد کی وزارت (ایم او ایس پی آئی ) نے 30 ستمبر ، 2024 ء کو ‘ اینوی اسٹیٹس انڈیا 2024 : انوائرنمنٹ اکاؤنٹس ’ کی اشاعت کا ساتواں مسلسل شمارہ مرتب اور جاری کیا، جو ایس ای ای اے (ماحولیاتی-اقتصادی حسابات کا نظام) کے فریم ورک کے مطابق ہے، جو ماحولیاتی اور اقتصادی اکاؤنٹس کی ترتیب کے لیے ایک منظور شدہ بین الاقوامی لائحہ عمل ہے۔ یہ رپورٹ وزارت کی ویب سائٹ www.mospi.gov.in پر دستیاب ہے۔
اشاعت کے موجودہ شمارے میں ایک نئے شعبے یعنی سمندری حسابات کو شامل کیا گیا ہے ۔ یہ رپورٹ سمندری حسابات کے ترتیب کے ساتھ ساتھ سمندروں سے متعلق کچھ شرائط اور پیمانے کے ڈاٹا کے لیے بھی فریم ورک فراہم کرتی ہے۔ تکنیکی مدد سمندری ماحولیاتی حسابات پر گروپ کے ماہرین کی جانب سے فراہم کی گئی ہے ۔ اس گروپ میں ارضیاتی سائنسزکی وزارت ، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت ، جیولوجیکل سروے آف انڈیا اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت وغیرہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔
یہ رپورٹ فزیکل اثاثے کے حسابات اور توانائی کے لیے فزیکل سپلائی اور استعمال کے جدول بھی فراہم کرتی ہے، جو ایس ای ای اے - توانائی کے فریم ورک کے تحت کوئلہ کی وزارت ، تیل اور قدرتی گیس کی وزارت ، جیولوجیکل سروے آف انڈیا اور بجلی کی وزارت کی مرکزی الیکٹریسٹی اتھارٹی کے فراہم کردہ ڈاٹا کے استعمال پر مبنی ہے۔ موجودہ اشاعت میں سال 24-2023 ء کے لیے مٹی کی صحت کارڈ تیار کرنے کے لیے جمع کردہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ، مٹی کے غذائی اجزاء کے اشاریے کی تازہ ترین قدر بھی پیش کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ، اس رپورٹ میں بھارت کی حیاتیاتی تنوع، چیتے اور برفانی چیتے کی صورتِ حال اور شراکت دار وزارتوں/ایجنسیوں کا ڈاٹا کا استعمال کرتے ہوئے جینیاتی تحفظ کی معلومات بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، فطرت کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی تنظیم (آئی یو سی این ) کے خطرے سے دو چار اقسام کی ریڈ لسٹ کے مطابق مالا مال انواع و اقسام کو گروپوں کے ذریعے جغرافیائی ڈاٹا سیٹس کا استعمال کرتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے کچھ اہم نکات درج ذیل ہیں:
- سال 2000 ء سے 2023 ء کی مدت کے دوران کل محفوظ علاقے کی تعداد میں تقریباً 72 فی صد کا اضافہ ، جب کہ کل محفوظ علاقے کے رقبے میں تقریباً 16 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
بھارت میں کل محفوظ علاقے کی تعداد اور رقبہ (مربع کلومیٹر) 2000 ء سے 2023 ء تک
2013 ء سے 2021 ءکے دوران مینگرووزکے رقبے میں ، جو سمندری ماحولیاتی ایکو نظام کا ایک اہم ذیلی ماحولیاتی نظام ہے، تقریباً 8 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
2013 ء سے 2021 ء کے دوران بھارت میں مینگرووز کا رقبہ (مربع کلومیٹر)
اعداد و شمار اور پروگراموں پر عمل در آمد کی وزارت ‘ اینوی اسٹیٹس انڈیا 2024 : انوائرنمنٹ اکاؤنٹس ’ کے عنوان سے اشاعت پر مستقبل کی بہتری کے لیے آراء/تجاویز کا خیرمقدم کرتی ہے۔
********
( ش ح ۔ م ع ۔ ع ا )
U. No. 649
(Release ID: 2060368)
Visitor Counter : 34