سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر وریندر کمار، کل نئی دہلی میں معذور بحالی اور خصوصی تعلیم میں قومی ٹاپرز کو اعزاز دیں گے
Posted On:
30 SEP 2024 3:59PM by PIB Delhi
نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن ان ری ہیبلیٹیشن(این بی ای آر) اورری ہیبیلیٹیشن کونسل آف انڈیا (آر سی آئی)، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے تحت، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند، یکم اکتوبر 2024 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں ایک کانووکیشن کی تقریب کا اہتمام کرے گی۔مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیار (ایس جے ای ) ڈاکٹر وریندر کمار مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروگرام کی صدارت کریں گے۔ ریاستی وزراء (ایس جے ای) ، جناب بی ایل ورما اور شری رام داس اٹھاولے، معزز مہمانان کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس کانووکیشن میں معذوری کی بحالی اور خصوصی تعلیم کے شعبے میں سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کورسوں میں قومی سطح پر ٹاپ کرنے والے طلباء کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔
جون 2024 میں منعقدہ قومی بحالی امتحان کے نتائج کا اعلان اگست 2024 میں کیا گیا تھا۔این بی ای آر اور آر سی آئی اب ان امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو اعزاز دینے کے لیے ایک باوقار پلیٹ فارم فراہم کر رہے ہیں۔ اس کانووکیشن کا بنیادی مقصد ان طلباء کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اس کا جشن منانا ہے جنہوں نے خصوصی تعلیم اور معذوری کی بحالی کی خدمات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ تقریب نہ صرف تعلیمی قابلیت کا اعتراف کرے گی بلکہ مہارت کی ترقی اور پیشہ ورانہ عزم پر بھی زور دے گی، جو آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گی۔ تقریب میں قومی ٹاپرز کے اساتذہ اور والدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
تقریب کی اہم جھلکیاں:
1. ایوارڈز اور پہچان: سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کورسز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔
2. قابل ذکر مقررین: اس پروگرام کے ممتاز مقررین میں جناب راجیش اگروال، سکریٹری، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، آر سی آئی کی صدر ڈاکٹر شرنجیت کور، ڈی ای پی ڈبلیوڈی کےجوائنٹ سکریٹری جناب راجیو شرما اور آر سی آئی کے ممبر سکریٹری جناب وکاس ترویدی شامل ہوں گے ۔
3. سوچھتا عہد: سوچھتا پکھواڑا کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار صفائی اور حفظان صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سوچھتا عہد کا انتظام کریں گے۔
اس تقریب میں قومی اور ریاستی سطح کے اداروں کے عہدیداروں،این بی ای آر کے تحت سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے اور آر سی آئی سے وابستہ مختلف ادارے اس میں شرکت کر یں گے ۔ تقریباً800 طلباء اور ان کے والدین، اساتذہ اور سرکاری افسران کی شرکت متوقع ہے۔این بی ای آر اور آر سی آئی اس اہم تقریب کے ذریعے ہنر پر مبنی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور خصوصی تعلیم اور معذوری کی بحالی کے شعبے میں مستقبل کے رہنما بننے کے لیے تیار طلباء کی لگن کو تسلیم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
******
ش ح۔م ح ۔ ج ا
U-NO. 646
(Release ID: 2060304)
Visitor Counter : 34