کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر تجارت نے صنعت پر زور دیا کہ وہ معیار پر توجہ دے کر برانڈ انڈیا کو فروغ دیں


جناب گوئل نے میک ان انڈیا مہم کے ایک حصے کے طور پر پی ایل آئی سے استفادہ کرنے والی کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ بات چیت کی

جناب گوئل نے جدت لانے، ہندوستان کو اہم شعبوں میں خود کفیل بنانے اور روزگار پیدا کرنے کے لیے پی ایل آئی سے  استفادہ کرنے والوں کی ستائش کی

پی ایل آئی اسکیم سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور برآمدات بڑھانے کے معاملے میں ایک بڑی کامیابی رہی ہے: جناب  گوئل

Posted On: 29 SEP 2024 5:34PM by PIB Delhi

تبدیلی لانے والے "میک ان انڈیا" پہل کی ایک دہائی کے موقع پر، صنعت وتجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ہندوستانی صنعت پر زور دیا کہ وہ’’زیرو ایفیکٹ ؛ زیرو ڈیفیکٹ‘‘ کے ساتھ’میک اِن انڈیا ‘  کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق پائیدار طریقوں  سے برانڈ انڈیا کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ معیار کے سامان کی پیداوار کو ترجیح دینے پر توجہ دیں۔

جناب گوئل نے یہ بات 140 سے زیادہ پی ایل آئی سے استفادہ کرنے والی کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ ایک باہمی ملاقات میں کہی، جس میں پیداوار سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت ان کی کامیابیوں  پر خوشی کا اظہار کیا گیا ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب پیوش گوئل نے پی ایل آئی  سے استفادہ کرنے والی کمپنیوں کی کوششوں کی ستائش کی جنہوں نے اہم شعبوں میں ترقی کو آگے بڑھانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، اور مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کو ایک عالمی رہنما کے طور پر حیثیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جناب گوئل نے عالمی چیمپئن کے لیے ان کی لگن، اختراعی مصنوعات تیار کرنے میں اہم سرمایہ کاری اور پی ایل آئی اسکیموں کے ذریعہ روزگار پیدا کرنے میں تعاون کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔

جناب گوئل نے مزید سی ای او پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لیے اپنی مصنوعات میں گھریلو  قدر میں اضافے پر توجہ دیں۔ انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں گھریلو صنعت کاروں کی مدد کریں۔

تین گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت کے دوران، استفادہ کرنے والی کمپنیوں کے سی ای او نے پی ایل آئی اسکیموں کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کیا، ان کے تجربات، کامیابی کی کہانیوں، اور اسکیموں کی تاثیر کو بہتر بنانے اور عمل کو ہموار کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔ بحث نے صنعتی شراکت داروں اور حکومت کے درمیان کھلے رابطے کے لیے ایک نتیجہ خیز پلیٹ فارم فراہم کیا۔ انہوں نے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے قوانین کو غیر مجرمانہ بنانے / آزاد کرنے کے بارے میں صنعت کے رہنماؤں سے رائے بھی طلب کی۔

جناب گوئل نے ڈی پی آئی آئی ٹی کے ساتھ تال میل میں وزارتوں/محکموں اور متعلقہ پی ایم اے کو لاگو کر کے صنعتی رہنماؤں اور حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت کی حوصلہ افزائی کی، پالیسی حمایت کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل کی ترقی کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صنعت کے شراکت داران ٹیکنالوجی کی منتقلی اور غیر ملکی تعاون کو آسان بنانے کے لیے انوسٹ انڈیا، قومی سرمایہ کاری کے فروغ اور سہولت فراہم کرنے والی ایجنسی سے رجوع کر سکتے ہیں۔

جناب گوئل نے پی ایل آئی اسکیموں کے تحت ان کی محنت، بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور روزگار پیدا کرنے کے لیے عالمی چیمپئن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پی ایل آئی انڈسٹری سے متعلق تمام ضروری منظوریوں کو تیزی سے ٹریک کرنے اور زیادہ سے زیادہ مارکیٹ تک رسائی کے حصول میں ہر ممکن   مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر عمل درآمد کرنے والی وزارتوں/محکموں اور پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسیوں (پی ایم اے) کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ باہمی ملاقات کے دوران 14 شعبوں میں پی ایل آئی اسکیم کے ذریعہ فراہم کردہ ٹھوس نتائج پر توجہ مرکوز کی گئی ، جس کی وجہ سے مینوفیکچرنگ میں اضافہ ہوا ہے اور ہندوستان کی عالمی مسابقت  کو آگے بڑھایا ہے۔

من کی بات

باہمی ملاقات کے ایک حصے کے طور پر، تمام شرکاء نے وزیر اعظم کے من کی بات کے 114 ویں ایڈیشن کو دیکھا جس میں وزیر اعظم نے اس بات کی عکاسی کی کہ کس طرح "میک ان انڈیا" مہم نے ہندوستان کو ایک مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ الیکٹرانکس، دفاع، ٹیکسٹائل، ہوا بازی، آٹوموبائل سمیت دیگر شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک اب "معیار: عالمی معیار کی مصنوعات" اور "ووکل فار لوکل: پروموشن آف لوکل پروڈکٹس" پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

پی ایل آئی کا  اثر

ملاقات کے دوران پی ایل آئی اسکیموں کی مجموعی کامیابیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 1.46 لاکھ کروڑ روپے کی اصل سرمایہ کاری (اگست 24 تک) ہو چکی ہے اور امکان ہے کہ اگلے سال یا اس سے زیادہ میں 2 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ جائے گا۔ اس کے نتیجے میں 12.50 لاکھ کروڑ روپے کی پیداوار/ فروخت ہوئی ہے اور تقریباً 9.5 لاکھ (براہ راست اور بالواسطہ) روزگار پیدا ہوا ہے جس کے جلد ہی 12 لاکھ تک پہنچنے کی امید ہے۔ اس کے نتیجے میں 12.50 لاکھ کروڑ روپے کی پیداوار/ فروخت ہوئی ہے اور تقریباً 9.5 لاکھ (براہ راست اور بالواسطہ) روزگار پیدا ہوا ہے جس کے جلد ہی 12 لاکھ تک پہنچنے کی امید ہے۔ الیکٹرانکس، فارماسیوٹیکل اور فوڈ پروسیسنگ جیسے اہم شعبوں کے کافی تعاون کے ساتھ برآمدات 4 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہیں ۔

الیکٹرانکس کے شعبے میں، موبائل فون مینوفیکچرنگ اب ہندوستان کی کل پیداوار کا نصف حصہ ہے، مالی سال 21-2020سے برآمدات میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ دواسازی کی صنعت نے درآمدات پر انحصار کو کم کرتے ہوئے بلک ادویات اور پیچیدہ جنرکس کی گھریلو پیداوار کو زندہ کیا ہے۔ آٹوموبائل سیکٹر میں، عالمی چیمپئن نے ملک میں کافی سرمایہ کاری کے ساتھ الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی ہیں۔ طبی آلات کی صنعت نے سی ٹی سکینر جیسے اہم آلات کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی  کا مشاہدہ کیا ہے، جس سے مقامی پیداوار کو فروغ ملا ہے۔ اسی طرح فوڈ پروسیسنگ کے شعبے نے پائیدار زرعی طریقوں اور باجرے اور نامیاتی مصنوعات کی پیداوار میں تعاون کیا ہے ۔ ڈرون جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں کاروبار میں سات گنا اضافہ ہوا ہے، جو ایم ایس ای ایم اور اسٹارٹ اپس کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ سولر پی وی ماڈیول اور خاص اسٹیل کی صنعتیں بھی قابل قدر سرمایہ کاری اور مقامی پیداوار کے ساتھ مضبوط ترقی کا مشاہدہ کر رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  (

624



(Release ID: 2060152) Visitor Counter : 10