پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ 30 ستمبر 2024 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں عوامی منصوبہ مہم (سبکی یوجنا سب کا وکاس) پر قومی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے

Posted On: 29 SEP 2024 12:46PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ 30 ستمبر 2024 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں عوامی منصوبہ مہم (سب کی یوجنا سب کا وکاس) پر قومی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج، پینے کے پانی اور صفائی  محکمہ، وزارت جل شکتی کی سیکریٹری محترمہ وینی مہاجن،  محکمہ دیہی ترقی ، دیہی ترقی کی وزارت و پنچایت کے سیکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ اور ملک بھر سے نمائندے اور عہدیدار بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ پنچایتی راج کی وزارت اعلیٰ معیار اور موثر پنچایتی ترقی کی تیاری کے لیے حکام، منتخب نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ضروری مہارتوں اور حکمت عملیوں سے آراستہ کرنے کے لیے عوامی منصوبہ بندی مہم پر ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہےجس کو’سب کی یوجنا سب کا وکاس ‘ابھیان کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس  ورکشاپ میں مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستی محکموں، تربیتی اداروں کے فیکلٹی ممبران، اور پنچایتوں کے مختلف سطحوں سے منتخب نمائندے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گود لینے کے بہترین طریقوں کے اشتراک  کے لیے جمع ہوں گے۔ اس موقع پر مالیاتی سال 2025 اور26 کے لیے پنچایت ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے لیے عوامی منصوبہ مہم 2024 اور25 ،راشٹریہ گرام سوراج ابھیان(آر جی ایس اے) کی سالانہ ایکشن پلان 2024-25 رپورٹ پر کتابچہ جاری کیا جائے گا۔ پنچایتی راج کی وزارت کی ویب سائٹ کا ہندی ورژن بھی لانچ کیا جائے گا۔

پس منظر

سب کی یوجنا سب کا وکاس  کے نام سے معروف عوامی منصوبہ مہم تبدیلی کی ایک ملک گیر پہل ہے جسے پنچایتی راج کی وزارت نے 2018 میں منتخب نمائندوں، فرنٹ لائن کارکنوں،متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز)، کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن (سی بی اوز) اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی رضاکارانہ شمولیت کے ساتھ اگلے مالی سال کے لیے شراکتی پنچایت ترقیاتی منصوبوں(پی ڈی پی) کی تیاری کے لیے شروع کیا تھا۔ یہ مہم سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ ہونے کی طرف ایک قدم ہے، جو پنچایتوں کے ترقیاتی منصوبے کی تیاری میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بناتی ہے۔

پنچایتی ترقیاتی منصوبے کی تیاری کی مشق ہر سال پنچایتی راج اداروں کے ذریعے کی جاتی ہے اور یہ عمل عام طور پر پنچایتی راج کی وزارت کے ذریعہ 2 اکتوبر کو لازمی گرام سبھا کے ذریعے عوامی منصوبہ مہم کے آغاز سے شروع ہوتا ہے۔ یہ ایک مہم ہے جہاں عوامی فورم یعنی گرام سبھا اپنی گرام پنچایت کی محسوس کردہ ضروریات اور دستیاب وسائل پر تبادلہ خیال کرتی ہے اور اس کے بعد ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے لیے آنے والے مالی سال کے لیے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ تیار کرتی ہے۔

پنچایتی منصوبہ بندی کا عمل عام طور پر 2 اکتوبر کو لازمی گرام سبھا کے ساتھ شروع ہوتا ہے، جس میں رواں سال کے منصوبے کی پیشرفت، آنے والے سال کے لیے وسائل کی دستیابی، آنے والے سال کے منصوبے میں شامل کی جانے والی سرگرمیوں/کاموں کے ساتھ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ آنے والے سال کے منصوبے میں شامل کیے جانے والے کاموں/سرگرمیوں کو ترجیح دی جاتی ہے اور بعد میں ہونے والی میٹنگ میں منظوری کے لیے گرام سبھا کے سامنے رکھا جاتا ہے۔ منظور شدہ گرام پنچایت ترقیاتی منصوبے  بہتر شفافیت، جوابدہی کے لیے مربوط طور پر کام کاج کے اہل پورٹل ای گرام سوراج پر اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔

مہم کے دوران لائن ڈپارٹمنٹس کے فرنٹ لائن ورکرس کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ  وہ گرام سبھا میں اپنی اسکیموں اور پروگراموں، وسائل کی دستیابی، مستفدین وغیرہ کی تفصیلات پیش کرسکیں۔ لہٰذا، مہم اجتماعی منصوبے کی تیاری اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات اور سماجی ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے پنچایتوں کے وسائل کو بڑھانے کے لیے بھی ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

ہمہ گیر ترقی کی طرف ایک اہم قدم مکے طور پرمہم کو عالمی پائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جیز) کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ ان اہداف کو مقامی بنا کر، جنہیں اکثر پائیدار ترقیاتی اہداف کی مقامی کاری (یل ایس ڈی جیز)کہا جاتا ہے، مہم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ملک بھر کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی اقدامات عالمی مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔ غربت کے خاتمے، صحت، تعلیم، ماحولیاتی پائیداری وغیرہ جیسے اہم شعبوں پر دھیان مرکوز کرتے  ہوئے تیزرفتار توجہ کے لیے نو اہم موضوعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ریاستی پنچایتی راج کے محکمے اور دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے ریاستی ادارے(ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آرز) اس عمل کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ وسیع ورکشاپس اور تربیتی سیشنز کا انعقاد کرتے ہیں، مقامی رہنماؤں اور کمیونٹی کے اراکین کو منصوبہ بندی کے عمل میں مؤثر طریقے سے شامل ہونے کے لیے ضروری معلومات اور آلات سے آراستہ کرتے ہیں۔ گرام سبھا کی میٹنگیں بحث و مباحثہ کے لیے متحرک فورم بن جاتی ہیں، جہاں خیالات کا اشتراک، بحث اور اصلاح ہوتی ہے۔

عوامی منصوبہ بندی مہم  انتظامی مشق سے بہت کچھ زیادہ ہے۔ یہ شراکت پر مبنی جمہوریت اور ہمہ گیز ترقی کی طرف ایک تحریک ہے۔ یہ شہریوں کو اپنے مستقبل کے فعال معمار بننے کی طاقت دیتا ہے، وسائل کے موثر استعمال کو فروغ دیتا ہے، اور ترقیاتی عمل میں ملکیت اور جوابدہی کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔ عوام کی منصوبہ بندی مہم دیہی ترقی کے لیے ایک باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی مثال پیش کرتی ہے، جو’وکست بھارت کے لیے وکست پنچایتوں‘ کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

******

(ش ح۔ اص)

UR No. 617



(Release ID: 2060065) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil