وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے دی انگلش اینڈ فارن لینگویجز یونیورسٹی حیدرآباد میں صفائی متر سرکشا شیور کا افتتاح کیا


ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے ای ایف ایل یو میں قومی تعلیمی پالیسی  2020 کے نفاذ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی

سوچھتا اقدامات کو کامیاب بنانے کے لیے جن بھاگیداری بہت ضروری ہے - ڈاکٹر سکانتا مجمدار

Posted On: 28 SEP 2024 3:17PM by PIB Delhi

تعلیم اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزیر مملکت ،  ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے آج تلنگانہ کے دی انگلش اینڈ فارن لینگویجز یونیورسٹی (ای ایف ایل یو) حیدرآباد میں ایک صفائی متر سرکشا شیور کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے ایک حصے کے طور پر صفائی کے کارکنوں میں سرکشا کٹس تقسیم کیں۔ انہوں نے ایس ایچ ایس مہم 2024 میں این ایس ایس رضاکاروں کو ان کی کوششوں پر سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ اس تقریب میں وائس چانسلر (انچارج)، پروفیسر ہری بندی لکشمی، ڈین، ماہرین تعلیم، دیگر معززین، فیکلٹی اور طلباء موجود تھے۔ اس تقریب کے دوران مہم کے تحت ہونے والی سرگرمیوں پر رپورٹ پیش کی گئی اور ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔

قبل ازیں، ڈاکٹر مجمدار نےقومی تعلیمی پالیسی  2020 کے نفاذ پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور طلباء کے لیے یونیورسٹی میں ایک نئے ریڈنگ روم کا افتتاح کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجمدار نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ 60 سال پرانے انسٹی ٹیوٹ نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کے لیے بلیو پرنٹ تیار کرنے میں 11 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے نوڈل یونیورسٹی کے طور پر کام کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے اہم اقدام کے ہندوستانی تکنیکی اور اقتصادی تعاون (آئی ٹی ای اسی) کے تحت بین الاقوامی تربیتی پروگراموں کے ذریعے غیر ملکی شرکاء کو تربیتی پروگرام پیش کرنے میں  بھی یونیورسٹی کے کردار کو تسلیم کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ یونیورسٹی میں اب تک 120 سے زائد ممالک کے ہزاروں غیر ملکی شرکاء کو تربیت دی جا چکی ہے۔

ڈاکٹر مجمدار نے سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے تحت بامعنی سرگرمیاں انجام دے کر سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا کے پیغام کو پھیلانے میں یونیورسٹی کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے طلباء، فیکلٹی اور عملہ کو جن بھاگیداری کے جذبے کے ساتھ ان تقریبات میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے الفاظ کا اعادہ کرتے  ہوئے، انہوں نے سب سے اپیل کی  کہ وہ سوچھتا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر مجمدار نے کیمپس میں ایک درخت بھی لگایا۔

****

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.593


(Release ID: 2059846) Visitor Counter : 32