وزارت دفاع
انڈین نیوی کوئز - تھنک 2024
امیدواروں کے شارٹ لسٹ راؤنڈز کی کامیاب تکمیل
Posted On:
28 SEP 2024 11:42AM by PIB Delhi
بھارتیہ بحریہ کے کوئز تھنک 24 نے 10 ستمبر کو پہلے ایلیمینیشن راؤنڈ کے ساتھ پیش رفت کی۔
قومی سطح کے کوئز مقابلے کے لیے کل 12,655 اسکولی ٹیموں کو رجسٹرڈ کیا گیا تھا جو 25 ستمبر 24 کو ختم ہونے والے تین راؤنڈز میں شامل تھیں ۔
شارٹ لسٹ کیے گئے اسکول اب 14سے15 اکتوبر 24 کو زونل میں حصہ لیں گے، جو آن لائن موڈ میں منعقد کیے جائیں گے۔
تھنک 24 جس نے 15 جولائی 24 کو رجسٹریشن کے عمل کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، ایلیمینیشن راؤنڈز کی تکمیل کے ساتھ آدھے راستے پر پہنچ گیا ہے۔ اس سال، تھنک 24 کاموضوع’وکست بھارت‘ ہے جو 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے وژن کے ساتھ منسلک ہے۔ یہ کوئز مقابلہ صرف طلباء کی عمومی بیداری کو جانچنے کے تصور سےکہیں زیادہ ہے۔ یہ نوجوان ذہنوں کو روشن کرنے، طلباء میں ملک کی تعمیر میں ان کے کردار کے بارے میں بیداری پھیلانے اور بلندیوں تک پہنچنے کا ایک فورم ہے۔
تھنک 24 کے سیمی فائنل اور فائنل 07 اور 08 نومبر 24 کو جنوبی نیول کمانڈ کے زیراہتمام پریمیئر نیول ٹریننگ اسٹیبلشمنٹ، ایزیمالا، کیرالہ میں انڈین نیول اکیڈمی میں منعقد ہوں گے۔
*****
(ش ح۔ اص)
UR No.858
(Release ID: 2059812)
Visitor Counter : 43