زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سکریٹری، ڈاکٹر دیویش چترویدی نے نئی دہلی میں ورلڈ بینک، جنوبی ایشیائی خطے کے نائب صدر، جناب مارٹن رائسر کے ساتھ میٹنگ کی

Posted On: 28 SEP 2024 11:57AM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) کے سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی نے کل نئی دہلی کے کرشی بھون میں نائب صدر، جنوبی ایشیائی علاقہ، ورلڈ بینک جناب مارٹن رائسر کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے  ایجنڈے میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی ترجیحات اور زمین کی زرخیزی، موسمیاتی لچکداری کی حامل زراعت اور کاربن مارکیٹوں تک رسائی اور ڈیجیٹل زراعت سمیت جاری مسائل پر گہرے تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال جیسے امور شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018HM3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TE4O.jpg

سیکرٹری موصوف نے عالمی بینک کے وفد کو زراعت کے شعبے میں حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت دالوں اور تلہن کے معاملے میں خود کفالت حاصل کرنے، پائیدار زراعت کو فروغ دینے، چھوٹے زمیندار کسانوں کو درپیش چیلنج پر قابو پانے کے لیے پالیسیوں پر عمل درآمد اور کسانوں کو خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور رویے میں بڑے پیمانے پرتبدیلی لانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XPWC.jpg

میٹنگ کے دوران، بات چیت چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو کاربن کریڈٹ کے فوائد کو یقینی بنانے؛ قابل کاشت اراضی کے رقبہ میں کمی کے چیلنجز؛ فارمرز پروڈیوسرز تنظیم تک سرمائے کی رسائی؛ مطلوبہ مواد  کے پائیدار استعمال کے لیے بڑےپیمانے پر طرز عمل میں تبدیلی کے لیے ڈیجیٹل، اور مٹی کی زرخیزی کے بنیادی ڈھانچے کا فائدہ اٹھانے؛ کسانوں کو پائیدار زراعت کے طریقوں اور موسمیاتی اثرات کے بارے میں حساس اور اور لچکدار زراعت کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے پالیسیاں وضع کرنے کے طریقوں پر مرکوز رہی۔

******

ش ح ۔ ک ح۔

U-587



(Release ID: 2059811) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil