ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ 2030 تک ٹیکسٹائل کے شعبے میں 4.5 سے لے کر 6 کروڑ تک نوکریاں پیدا ہوں گی
ٹیکسٹائل کی صنعت کے لئے روڈ میپ تیار، 2030 تک صنعت کی نمو350 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی: جناب گری راج سنگھ
این آئی ایف ٹی کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، ویزیو نیکسٹ ہندوستان کی فیشن کی ضروریات کو پورا کرے گا: جناب سنگھ
ریشم کی کاشت 2030 تک 50,000 میٹرک ٹن تک پہنچ جائے گی،اس سے ایک کروڑ ملازمتیں پیدا ہوں گی: جناب سنگھ
Posted On:
27 SEP 2024 4:46PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت 2030 تک 350 بلین امریکی ڈالر تک بڑھ جائے گی اور اس عمل سے کل 4.5 سے لے کر 6 کروڑ تک ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ آج نئی دہلی میں وزارت کی 100 دن کی کامیابیوں پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 100 دن کی کامیابیوں نے 2030 تک کے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کی بنیاد رکھ دی ہیں۔
دوہزار تیس تک 50,000 میٹرک ٹن پیداوار اور ایک کروڑ روزگار پیدا کرنے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ریشم کی کاشت کسانوں کے روزگار پیدا کرنے سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں شروع کئے گئے ایری سیری کلچر پروموشنل پروجیکٹ کو پورے ملک میں توسیع دی جائے گی جس سے کیسٹر کے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔
پی ایم مترا (پردھان منتری میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل) پارک کے بارے میں مرکزی وزیر نے کہا کہ کل 70,000 روپے کی سرمایہ کاری کی توقع ہے جس سے کہ 21 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ٹیکسٹائل ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے جو ہندوستان کو ٹیکسٹائل کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد کرے گا اور ہندوستان کو چار ایس (4S ) اسٹائل، اسکیل ۔پیمانہ، اسکل۔مہارت اور سسٹینبلیٹی یعنی پائیداری کے حصول میں مدد کرے گا۔
جناب سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ڈیزائن کی اہمیت پر زور دیا ہے اور مزید کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ٹیکسٹائل سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویزیو نیکسٹ، اندرون ملک رجحانات کی پیش گوئی کی پہل اس ملک کے لوگوں کی فیشن کی خواہشات کو پورا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تکنیکی ٹیکسٹائل کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے کیونکہ یہ تمام شعبوں میں استعمال ہوتی ہے اور 2030 تک 10 بلین امریکی ڈالر کی برآمد ات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ہینڈلوم اور دستکاری کی اہمت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ ایک کروڑ کاریگر اس شعبے سے جڑے ہوئے ہیں اور ملک میں سیاحتی مقامات پر کرافٹ ولیج کے اقدامات کو منظم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
پریس کانفرنس میں ریاستی وزیر شری پبیترا مارگریٹا، ٹیکسٹائل سکریٹری محترمہ رچنا شاہ اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے حکومت کے تبدیلی کے وژن کے ایک حصے کے طور پر، ٹیکسٹائل کی وزارت نے اس حکومت کے پہلے 100 دنوں کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کے تمام شعبے (بنیادی ڈھانچے، ٹیکنیکل ٹیکسٹائل، تحقیق و ترقی، اسٹارٹ اپ، کاریگروں اور بنکروں کو بااختیار بنانا، ریشم اور جوٹ جیسے قدرتی فائبر کے شعبوں کو مضبوط بنانا) کا احاطہ کرتے ہوئے کئی اقدامات کیے ہیں اور اس میں ترقی اور نمو میں اس شعبے کے تعاون کو مضبوط بنانا اور عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہندوستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی طرف توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔
اس شعبے کے اہم اقدامات اور سرگرمیاں درج ذیل ہیں:
سو ہینڈلوم اور دستکاری کلسٹروں میں ہنر مندی کا پروگرام
ستائیس جولائی2024 کو وزارت نے کاریگروں اور ہینڈلوم بنکروں کے درمیان تکنیکی اور نرم مہارتوں کو بڑھانے کے لیے ‘بنکر اور کاریگر اتھان اپ اسکلنگ پروگرام’ کا آغاز کیا۔اس سے تقریباً 3,600 کاریگروں اور بنکروں نے استفادہ کیا، اس موقع پر سرٹیفکیٹس اور ٹول کٹس تقسیم کی گئیں تاکہ ان کی دستکاری اور مارکیٹ میں مسابقت کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد مارکیٹ کی موجودہ ڈیمانڈ اور ڈیزائن کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
ہینڈلوم کے 10ویں قومی دن کی تقریب
سات اگست2024 کو ٹیکسٹائل کی وزارت نے ہینڈلوم کی 10 ویں قومی دن کی تقریبات منائی، جس میں ہندوستان کی معیشت میں ہینڈ لوم صنعت کے اہم کردار کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی۔اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے 5 سنت کبیر ہینڈ لوم ایوارڈ اور 17 نیشنل ہینڈ لوم ایوارڈ سے نوازے۔ اس موقع پر ملک بھر میں ہینڈلوم کی نمائش، طلباء کے لیے بیداری پروگرام، ہینڈلوم سورسنگ شو اور سوشل میڈیا مہمات وغیرہ سمیت کئی دیگر پروگرام منعقد کیے گئے۔
‘شلپ دیدی مہوتسو 2024’
ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر نے 22؍ اگست 2024 کو نئی دہلی کے دلّی ہاٹ، آئی این اے میں منعقدہ شلپ دیدی پروگرام کے لیے وقف ایک پندرہ روزہ مارکیٹنگ پروگرام ‘شلپ دیدی مہوتسو’ کا افتتاح کیا۔ شلپ دیدی پہل خواتین کاریگروں کو بااختیار بنانے، انہیں اپنے کاروبار کو بڑھانے اور مالی طور پر آزاد بنانے کو محفوظ بنانے کے لیے درکار اوزار اور علم فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ شلپ دیدیوں کو دلّی ہاٹ میں 16 اگست 2024 سے 31 اگست 2024 تک اپنے دستکاری کی نمائش کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس مہوتسو کا مقصد انہیں ای کامرس کی موجودگی کے علاوہ مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ پروگرام کے تحت ان کی آمدنی میں اضافہ ہو۔ ایک بنیادی سروے میں 100 خواتین کاریگروں کی نشاندہی کی گئی، جنہیں شلپ دیدیز کہا جاتا ہے، جو 23 ریاستوں کے 72 اضلاع کی نمائندگی کرتی ہیں۔
کرافٹس میوزیم میں ٹیکسٹائل گیلری کا افتتاح
آٹھ اگست 2024 کوٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر نے کرافٹس میوزیم میں ایک نئی ٹیکسٹائل گیلری کا افتتاح کیا، جس میں تکنیکوں اور بُنائیوں جیسے کڑھائی، بلاک پرنٹس اور رنگے ہوئے کپڑے، بروکیڈس، کالمکاری کی ثروت اور نئی اختراعات کی نمائش کی گئی۔
کرافٹ ٹورزم ولیج
تیرہ ستمبر 2024 کو مہیوا، نینی، پریاگ راج اور پریاگ راج کے فافا مئو میں ٹیراکوٹا کرافٹ کے لیے مشترکہ سہولت مرکز (سی ایف سی) کا افتتاح کیا گیا۔ بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو اتر پردیش کے روایتی کاریگروں کی مدد، پائیدار معاش کو فروغ دینے اور شناخت شدہ کلسٹروں کے کاریگروں کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بہتر بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ سی ایف سی کا مقصد 1,000 سے زیادہ کاریگروں کو مستفید کرتے ہوئے کم لاگت پر جدید ٹیکنالوجی، خام مال اور سہولیات تک رسائی فراہم کرکے ٹیراکوٹا کی پیداوار کو ہموار کرنا ہے۔
گجرات میں ایری سیری کلچر پروموشنل پروجیکٹ
گجرات میں کاسٹر پیدا کرنے والے کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک بڑی پہل کے طور پر، 10 اگست 2024 کو ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیرایری سیری کلچر پروموشنل پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا تھا جو سیری کلچر کو اضافی آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمی کے طور پر اپنانے میں مدد کرے گا۔ اس سے گجرات میں ایری کلچر کو پھیلانے میں بھی مدد ملے گی جس میں ارنڈ کے وافر پودے ہیں۔ حکومت ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت کے سنٹرل سلک بورڈ نے سردار کروشی نگر دنتی واڑہ زرعی یونیورسٹی (ایس ڈی اے یو) اور پالن پور کے کلیان فاؤنڈیشن میں اس پروجیکٹ کا آغاز کیا۔
سنٹرل سلک بورڈ پلاٹینم جوبلی تقریب
بیس اور اکیس ستمبر 2024 کو پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ دو روزہ پروگرام میں سلک ویلیو چین کے 5000 اسٹیک ہولڈرز نے مختلف ریاستوں کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب میں حصہ لیا۔ 75 سالوں میں ریشم کے شعبے کی ترقی قابل ذکر رہی ہے اور خام ریشم کی پیداوار جو 1949 میں 1242 میٹرک ٹن تھی 2023 میں 39000 میٹرک ٹن سے زیادہ ٹک پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان ریشم پیدا کرنے والا دنیا میں دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔
میسور میں 20 ستمبر کو مرکزی تقریب کے دوران، ایک دستاویزی ویڈیو، ایک یادگاری سکہ، ایک کافی ٹیبل بک، ایک پوسٹل کور جاری کیا گیا۔ مزید برآں، شہتوت کی نئی اقسام اور ریشم کے ہائی برڈ کیڑے اور نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی گئیں، ساتھ ہی 13 کتابیں، 3 مینوئل اور 1 ہندی رسالہ جاری کئے گئے جو سیری کلچر کے لیے وقف ہے۔ سلک مارک انڈیا (ایس ایم او آئی) ویب سائٹ کو باضابطہ طور پر شروع کیا گیا تھا، اورسی ایس بی اور اہم اداروں کے درمیان سیری کلچر سے متعلق تحقیق اور تربیت میں تعاون پر مبنی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت ناموں کا قابل ذکر تبادلہ ہوا۔
جوٹ کے بیگز کے لیے قیمتوں کا تعین کرنے کا نیا طریقہ
حکومت نے 28 اگست 2024 کو ٹیرف کمیشن کی جائزہ رپورٹ کی بنیاد پر جوٹ کے تھیلوں کے لیے قیمتوں کے تعین کے ایک نئے طریقہ کار کی منظوری دی، جو جوٹ ملوں کو بہتر قیمت فراہم کرے گی۔ اس اقدام سے تقریباً 4 لاکھ جوٹ مل کارکنوں اور 40 لاکھ کسان خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا جو بنیادی طور پر مغربی بنگال میں جوٹ کی کاشت سے وابستہ ہیں۔
اس سے جوٹ ملوں کو جوٹ انڈسٹری میں جدید کاری اور تنوع میں سرمایہ کاری کے لیے سہولت ملے گی۔ یہ فیصلہ آتم نربھر بھارت کے ویژن کے ساتھ جڑا ہوا ہے جس میں گھریلو جوٹ کی پیداوار کو فروغ دیا جا رہا ہے اور بائیو ڈیگریڈیبل اور قابل تجدید جوٹ کے استعمال کے ذریعے ماحول کا تحفظ کیا جائے گا۔
ویزیو نیکسٹ فیشن ٹرینڈ دور اندیشی اور پیش گوئی کا نظام
5 ستمبر 2024 کو، وزارت نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جذباتی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے ویزیو نیکسٹ کا آغاز کیا جو فیشن کے رجحان کی دور اندیشی اور پیش گوئی کا ایک اہم نظام ہے۔ اس اقدام کا مقصد بنکروں، مینوفیکچررز، اسٹارٹ اپس، اور خوردہ فروشوں کو درست رجحان کی پیش گوئی فراہم کرکے مدد کرنا ہے۔
ویزیو نیکسٹ نے ایک جامع ویب پورٹل تیار کیا ہے جو دو لسانی فیشن ٹرینڈ بک ہے اور ہندی اور انگریزی دونوں میں دستیاب ہے، اور ایک تفصیلی ٹیکسونومی ای بک ہے ۔ یہ ٹولز آسانی سے قابل رسائی ہونے اور قابل قدر دور اندیشی پر مبنی رجحانات فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جو صنعت کے پیشہ ور افراد کو فیشن کی متحرک دنیا میں آگے رہنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
بھارت ٹیکس 2025 کا رسم اجراء
4 ستمبر 2024 کو وزارت نے بھارت ٹیکس 2025 کے لیے ویب سائٹ اور بروشر کی نقاب کشائی کی جو کہ ایک میگا عالمی ٹیکسٹائل تقریب ہے جو ہندوستان کو ایک سورسنگ اور سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر فروغ دیتا ہے۔ 5,000 سے زیادہ نمائش کنندگان، 110 ممالک کے 6,000 بین الاقوامی خریدار، اور 120,000 سے زیادہ زائرین کی شرکت متوقع ہے، جو اسے ٹیکسٹائل کے سب سے بڑے عالمی شوز میں سے ایک بناتا ہے۔
اس تقریب کا مقصد 2024 میں اپنے آخری ایڈیشن کی زبردست کامیابی کو آگے بڑھانا ہے۔ لچکدار عالمی قدر چین اور ٹیکسٹائل کی پائیداری کے موضوعات پر مرکوز اس سال کے شو سے توقع ہے کہ وہ اعلیٰ پالیسی سازوں، عالمی سی ای اوز، بین الاقوامی نمائش کنندگان، اور خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔
ٹیکنیکل ٹیکسٹائل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس
چھ اور سات ستمبر 2024 کو وزارت نے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں صنعت کے رہنماؤں، محققین، ریاستی حکومتوں، وزارتوں اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کو تکنیکی ٹیکسٹائل کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اکٹھا کیا گیا۔ اس کانفرنس کا مقصد ملکی اور برآمدگی دونوں شعبوں میں گھریلو مصنوعات کو فروغ دینا اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے لیے نئی منڈیوں کو تیار کرنا ہے۔
ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں اسٹارٹ اپ
وزارت نے نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے تحت ٹیکنیکل ٹیکسٹائل (جی آر ای اے ٹی) پہل کے خواہشمند اختراکاروں کے لیے تحقیق اور صنعت کاری کے لیے گرانٹ کے حصے کے طور پر 11 اسٹارٹ اپ تجاویز کو منظوری دی ہے۔ اسکیم کے تحت فی اسٹارٹ اپ 50 لاکھ روپے تک کی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسٹارٹ اپ جدید شعبوں جیسے کہ مخلوط، میڈیکل ٹیکسٹائل، اسمارٹ ٹیکسٹائل، اور پائیدار ٹیکسٹائل، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
امراوتی، مہاراشٹرا میں واقع پی ایم مترا پارک سے ٹیکسٹائل کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ
بیس ستمبر 2024 کو، عزت مآب وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے امراوتی میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم مِترا) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ 1000 ایکڑ پر مشتمل اس پارک کو مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم آئی ڈی سی) ریاستی عمل آوری ایجنسی کے طور پر تیار کر رہا ہے۔ حکومت ہند نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے 7 مترا پارکس کے قیام کی منظوری دی تھی۔ پی ایم میترا پارکس ہندوستان کو ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ اور برآمدات کا عالمی مرکز بنانے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک بڑا قدم ہے۔ اس سے عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر بنانے میں مدد ملے گی جو بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو راغب کرے گی بشمول براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) اور اس شعبے میں جدت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
************
ش ح۔م م ع۔ ول
U:550
(Release ID: 2059687)
Visitor Counter : 62