صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند کل تلنگانہ کا دورہ کریں گی
Posted On:
27 SEP 2024 6:44PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کل (28 ستمبر 2024) کو تلنگانہ کا دورہ کریں گی۔
دن بھر قیام کے دوران صدر جمہوریہ حیدرآباد میں نلسار (این اے ایل ایس اے آر) یونیورسٹی آف لاء کے 21ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی ۔ وہ راشٹرپتی نیلائم، سکندرآباد میں بھارتیہ کلا مہوتسو 2024 کا افتتاح بھی کریں گی۔ آٹھ روزہ کلا مہوتسو میں اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کے فن، ثقافت، دستکاری اورمختلف پکوانوں کی نمائش کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض(
565
(Release ID: 2059628)