وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستان اور جمہوریہ ازبیکستان نے تاشقند میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے


بی آئی ٹی نے ہندوستان میں ازبیکستان کے سرمایہ کاروں اور جمہوریہ ازبیکستان میں ہندوستانی سرمایہ کاروں کو متعلقہ بین الاقوامی نظیروں اور طریقوں کی روشنی میں مناسب تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے

Posted On: 27 SEP 2024 3:51PM by PIB Delhi

جمہوریہ ہند کی حکومت اور جمہوریہ ازبیکستان کی حکومت کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ  (بی آئی ٹی) پر خزانہ اور کارپوریٹ امورکی  مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن اور ازبکستان کے نائب وزیر اعظم عزت مآب جناب  خودجاییف جمشید عبدالخاکی مووچ نے آج تاشقند میں دستخط کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018P1O.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022K3W.png

 

ہندوستان اور ازبیکستان کے درمیان دو طرفہ  سرمایہ کاری  کا معاہدہ (بی آئی ٹی)  ہندوستان میں ازبیکستان کے سرمایہ کاروں اور جمہوریہ ازبیکستان میں ہندوستانی سرمایہ کاروں کو متعلقہ بین الاقوامی نظیروں اور طریقوں کی روشنی میں مناسب تحفظ کی یقین دہانی کراتا ہے۔ یہ  راحت کی سطح میں اضافہ کرے گا اور ثالثی کے ذریعے تنازعات کے تصفیے کے لیے ایک آزاد فورم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاملات   کرنے اور غیر امتیازی سلوک کے کم سے کم معیار کی یقین دہانی کر کے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔ بی آئی ٹی سرمایہ کاری کو ضبطی سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور  شفافیت، منتقلی اور نقصانات کا معاوضہ فراہم کرتا ہے۔ تاہم، ایسے سرمایہ کار اور سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے، ریاست کے ریگولیٹ کرنے کے حق کے حوالے سے توازن برقرار رکھا گیا ہے اور اس طرح پالیسی کے لیے مناسب جگہ فراہم کی گئی ہے۔

بی ٹی آئی پر دستخط اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کا زیادہ مضبوط اور لچکدار ماحول بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ توقع ہے کہ بی آئی ٹی سے دو طرفہ سرمایہ کاری میں اضافے کی راہ ہموار ہوگی، جس سے دونوں ممالک میں کاروبار اور معیشتوں کو فائدہ ہوگا۔

************

U.No:549

ش ح۔اک۔ق ر



(Release ID: 2059496) Visitor Counter : 15


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi