بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پاور فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ نے نئی دہلی میں سلسلے وار سوچھتا پہل کی شروعات کی ہے۔

Posted On: 27 SEP 2024 1:21PM by PIB Delhi

‘‘سوچھتا ہی سیوا(ایس ایچ ایس) 2024’’ مہم جسے بھارتی حکومت نے‘‘سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا’’ کے موضوع سے شروع کی ہے  کہ ایک حصے کے طور پر بجلی کی وزارت نے صفائی کو روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کے مقصد سے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔

 پاور فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی) نے اس پہل کے تحت صفائی مہم اور صحت عامہ کے متعلق سلسلے وار  سرگرمیوں کا انعقاد کرکے فعال طور پر اس مہم میں حصہ لیا ہے جس کا مقصد زیادہ ٹریفک والی عوامی جگہوں پر حفظان صحت اور حفاظت کو فروغ دینا ہے۔ یہ سرگرمیاں نئی ​​دہلی اور بھوپال کے اہم مقامات پر انجام دی گئیں، جس سے پی ایف سی کے تمام لوگوں کے لیے صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

پی ایف سی کے زیرقیادت صفائی مہم سے وابستہ اہم اقدامات میں سے ایک نئی دہلی میں شیواجی برج ریلوے اسٹیشن کے باہر انجام دی گئی صفائی مہم ہے۔ اس طرح کی مصروف ترین  عوامی جگہوں کو اکثر و بیشتر فضلے کے جمع ہوجانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اورپی ایف سی کی صفائی ستھرائی کی کوششوں نے اسٹیشن کے اطراف کی صفائی کو بہتر بنانے میں نمایاں مدد کی ہے۔

اس کے علاوہ، پی ایف سی نے ‘‘سوچھ فوڈ اسٹریٹ’’ پہل کے ایک حصے کے طور پر، دہلی کے مصروف ترین تجارتی مرکز، کناٹ پلیس میں اسٹریٹ وینڈرز میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔یہ حفاظتی کٹس  چہرے کے ماسک، بالوں کے ماسک، دستانے اور سینیٹائزر پر مشتمل ہے، یہ کٹس عوام کی خدمات کی فراہمی کے دوران دکانداروں کو حفظان صحت کو برقرار رکھنے کی ترغیب دینے کے لیے فراہم کی گئی تھیں، جس سے علاقے میں خوراک کی حفاظت اور صحت کے بہتر معیار کی دستیابی میں تعاون فراہم کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/11111111111111PCPX.jpg

****

ش ح۔م م ع۔ ول

U:543


(Release ID: 2059456) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Tamil