عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

حکومت ہند کی وزارتیں/محکمے خصوصی مہم 4.0 کے لیےبھر پور طریقے سےتیاری کے مرحلے کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں


مرکزی وزراء، وزرائے مملکت اور سکریٹریز کامیاب مہم کے لیے وزارت/محکمہ کے نفاذ کے منصوبوں اور حکمت عملیوں کی سربراہی کر رہے ہیں۔

الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے اور مہم کی حمایت کا سہارا لیا گیا جس میں 1562 ٹویٹس، 72 پی آئی بی بیانات،# اسپیشل مہم4سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کررہے ہیں

تیاری کے مرحلے کی اہم پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے نوڈل افسران کی تیسری میٹنگ کا انعقاد

وزارتیں/محکمے تکمل کے نظریہ کے تحت مہم کو آخری میل تک لے جائیں گے

Posted On: 27 SEP 2024 12:44PM by PIB Delhi

حکومت کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم 4.0، جس میں محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات بطور نوڈل محکمہ ہے،اپنی تیاری کے مرحلے میں اہم رفتار حاصل کی ہے۔ خصوصی مہم 4.0 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک عمل آوری کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، اس سے پہلے 16 ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک تیاری کا مرحلہ ہے۔

اس مرحلے کے دوران وزارتوں/محکموں نے منسلک/ ماتحت دفاتر/پی ایس یوز/ خود مختار تنظیموں میں اپنے ہر مہم دفاتر میں نوڈل افسروں کو نامزد کیا اور انہیں مہم میں ان کے کردار کے بارے میں تربیت دی۔ اس میں مختلف سرگرمیاں شامل تھیں جیسے فیلڈ فنکشنز کو متحرک کرنا، زیر التواء حوالہ جات کی نشاندہی کرنا، سوچھتا مہم کے لیے دفاتر کی فہرست کو حتمی شکل دینا،ٹھکانے لگائے جانے والے الیکٹرانک/ آٹوموبائل/ دفتری اسکریپ کے حجم کا اندازہ لگانا اور ان کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینا۔ انہوں نے دفتری جگہوں کو بڑھانے، ڈیجیٹائزیشن کے طریقہ کار، اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار، صفائی کے پروٹوکول، شمولیت کے اقدامات اور بے کار ریکارڈکو ختم کرنے اور تاریخی ریکارڈ کے تحفظ کے لیے ریکارڈ مینجمنٹ کے طریقوں کے منصوبے بھی بنائے۔

خصوصی مہم 4.0 کی پیش رفت کی نگرانی ایک مخصوص ویب پورٹل (https://scdpm.nic.in/specialcampaign4/) کے ذریعے کی جاتی ہے۔ تمام وزارتوں/محکموں نے مہم کے تیاری کے مرحلے کے لیے خصوصی مہم 4.0 ویب پورٹل پر اہداف اپ لوڈ کیے ہیں۔ تیاری کا مرحلہ 16 ستمبر 2024 کو شروع ہوا اور 26 ستمبر 2024 تک، 55 وزارتوں/محکموں نے 1,64,268 صفائی مہم کے مقامات ، جائزہ کے لیے 12,78,740 فزیکل اور ای فائلز؛ 4,07,704 عوامی شکایات اور نمٹانے کی زیر التوا  اپیلوں کی نشاندہی کی ہے۔

مرکزی وزراء، وزرائے مملکت، وزارتوں/محکموں کے سکریٹریوں نے خصوصی مہم 4.0 کی تیاریوں کی قیادت کی ہےاور خصوصی مہم کو زبردست کامیاب بنانے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملیوں پر قیادت فراہم کی ہے۔  جائزہ کے لیے ریکارڈ کو ریکارڈ افسران نے ریکارڈ رومز سے متعلقہ افسران کو جائزہ کے لیے منتقل کر دیا ہے۔ نوڈل افسران نے تاریخی تحفظ کے لیے ریکارڈ کی شناخت کے لیے ریکارڈ رومز کا معائنہ کیا ہے۔ سال 2021، 2022 اور 2023 کے دوران خصوصی مہم 1.0 - 3.0 کے دوران نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کو منتقل کیے گئے تاریخی ریکارڈوں کی ایک نمائش اکتوبر 2024 میں ہوگی۔

سوچھتا اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے نوڈل افسران کے ساتھ تیسری میٹنگ سکریٹری ڈی اے آر پی جی،  جناب وی سری نواس کی صدارت میں تیاری کے مرحلے کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں 84 وزارتوں/ محکموں کے 184 سینئر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں خصوصی مہم 4.0 پر عمل درآمد کا روڈ میپ مرتب کیا گیا۔ تمام وزارتیں/محکمے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک شروع ہونے والی خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے کے لیے تیار ہیں۔

الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے اور مہم کی حمایت کا سہارا لیاگیا ہے اور ابھی تک # اسپیشل  مہم4 کے تحت 1562 ٹویٹس اور پی آئی بی کے72بیانات جاری کیے گئے ہیں جو خصوصی مہم 4.0 میں وسیع پیمانے پر شرکت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ گڈ گورننس ہفتہ 2024 کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے ذریعے خصوصی مہم 4.0 کے تحت بہترین طریقوں کا مجموعہ سامنے لایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SEDU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TC3O.jpg

********

ش ح۔ ف ا ۔اش ق

 (U: 534)



(Release ID: 2059417) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Tamil