امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائلو پروجیکٹس کے ساتھ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ( ایف سی آئی) اسٹوریج اور ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کو  مستحکم کیا

Posted On: 27 SEP 2024 11:34AM by PIB Delhi

 صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم کی 100 دن کی کامیابیوں کے ایک حصے کے طور پر فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے پبلک-پرائیویٹ  پارٹنر شپ(پی پی پی) کے تحت کئی جدید ترین سائلو پروجیکٹس کو کامیابی کے ساتھ تیار کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ ہندوستان کے غذائی اجناس کی سپلائی چین کو جدید بنانےموثر اور پائیدار ذخیرہ اندوزی اور ضروری اشیاء کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ایف سی آئی کے بنیادی ڈھانچے میں تازہ ترین اضافے میں چھ آپریشنل سائلوز شامل ہیں جو حکمت عملی سے ملک کے مختلف علاقوں میں واقع ہیں۔ یہ سائلو پروجیکٹس جو ڈیزائن، تعمیر، فنانس، اون اینڈ آپریٹ(ڈی بی ایف او او)  یہ پروجیکٹ  ڈیزائن، تعمیر، فنانس، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی) کی بنیاد پر بنائے گئے ، نجی سرمایہ کاری سے تیار کیے گئے اور اب مکمل طور پر کام کر رہے ہیں۔

سائلو پروجیکٹس کی اہم جھلکیاں:

1.دربھنگہ سائلو پروجیکٹ (بہار):

میسرز اڈانی ایگری لاجسٹکس (دربھنگہ) لمیٹیڈ کی جانب سے ڈی بی ایف او او  کے تحت اس پروجیکٹ میں 50000(پچاس ہزار) میٹرک ٹن اسٹوریج کی صلاحیت ایک ریلوے پروجیکٹ شامل ہیں۔یہ  پروجیکٹ اپریل 2024 میں شروع ہوگیا اور اب پوری طرح سے جاری ہے۔

2.سمستی پور سائلو پروجیکٹ (بہار):

دربھنگہ پروجیکٹ کی طرح، سمستی پور میں  بھی اس سائلو کو میسرز اڈانی ایگری لاجسٹکس (سمستی پور) لمیٹڈ نے 50,000 (پچاس ہزار) میٹرک ٹین کی صلاحیت کے ساتھ تیار کیا گیا تھا۔ مئی 2024 میں مکمل ہونے والا یہ  پروجیکٹ اب کام کر رہا ہے۔

3.ساہنوال سائلو پراجیکٹ (پنجاب):

میسرز لیپ ایگری لاجسٹکس(لدھیانہ )پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذریعہ ڈی بی ایف او ٹی ماڈل کے تحت تیار کئے گئے اس پروجیکٹ کی صلاحیت 50000(پچاس ہزار ) میٹرک ٹن ہے ، یہ پنجاب میں اناج کی خریداری اور اسٹور کرنے کی صلاحیت میں بہتری کرکے مقامی کسانوں کی مدد کرتی ہے۔ یہ پروجیکٹ مئی 2024میں مکمل ہوا ہے۔

4.بڑودہ سائلو پروجیکٹ (گجرات):

50,000 (پچاس ہزار ) میٹرک ٹن ذخیرہ کرنے کی  صلاحیت  کے ساتھ، بڑودہ سائلو کو مئی 2024 میں میسرز لیپ ایگری لاجسٹکس (بڑودہ) پرائیویٹ لمیٹڈ نے مکمل کیا تھا،جو خطے میں اناج ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے۔

5.چھیہرٹہ سائلو پروجیکٹ (پنجاب):

50000(پچاس ہزار ) میٹرک ٹن ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ امرتسر میں واقع یہ  پروجیکٹ میسرز این سی ایم ایل چھہیرٹہ  نے مئی 2024میں  تیار کیا تھا۔اب یہ خطے میں کسانوں سے خریدے گئے اناج کے لیے ضروری  اسٹور فراہم کرتا ہے۔

5.بٹالہ سائلو پروجیکٹ (پنجاب):

گورداسپور میں واقع ہے، بٹالہ سائلو پروجیکٹ جسے میسرز این سی ایم ایل بٹالہ پرائیویٹ لمیٹڈ نے تیار کیا ہے، جوجون 2024 میں مکمل ہواتھا۔ 50,000 (پچاس ہزار) میٹرک  ٹن  صلاحیت کے ساتھ یہ خطے میں ایف سی آئی کے ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بڑھاتا ہے، جس سے متعدد مقامی کسانوں کو فائدہ  پہنچ رہا ہے۔

یہ سائلوز فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کی کئی اہم طریقوں سے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کریں گے:

  1. اسٹور کرنے کی بہتر صلاحیت
  2. بہتر تحفظ
  • III. کم نقصانات
  1. موثر ہینڈلنگ اور بلک اسٹوریج
  2. خودکار نظام
  3. ذخیرہ شدہ اناج کے بہتر کوالٹی کنٹرول کو قابل بناتا ہے
  4. مربوط ریل اور سڑک ٹرانسپورٹ لنکس کے ساتھ بنایا
  5. مشینی بلک لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لیے تیار کردہ سہولیات
  6. کم آپریٹنگ اخراجات

یہ سائلو پروجیکٹس اور نقل و حمل کے اقدامات ایف سی آئی کی خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے اور اسٹوریج اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر نقصانات کو کم کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔ سائلوز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو اناج کے بہتر تحفظ کو یقینی بناتے ہیں، نقصانات کو کم کرتے ہیں اور خریداری کی بہتر سہولیات فراہم کرکے کسانوں کی مدد کرتے ہیں۔

*****

 

ش ح۔ ظ ا ۔ ت ع۔

U-533


(Release ID: 2059416) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada