سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

محکمہ بائیوٹیکنالوجی نے سوچھتا ہی سیوا- 2024 اور خصوصی مہم 4.0 کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی مہم،’ایک پیڑ ماں کے نام‘، اور ’صفائی بیداری‘   مہم کا انعقاد کیا

Posted On: 27 SEP 2024 12:02PM by PIB Delhi

محکمہ بائیوٹیکنالوجی نے ’’بڑے پیمانے پر صفائی مہم" کا انعقاد کیا جس میں محکمہ کے سینکڑوں ملازمین نے حصہ لیا۔ "ہمارے ملک کو صاف ستھرا رکھیں‘‘کے عزم کے ساتھ، دیال سنگھ کالج، لودھی روڈ، نئی دہلی کے قریب بازار کے علاقے کو ڈی بی ٹی کے عملے نے صاف کیا۔

محکمہ بائیوٹیکنالوجی  کے سکریٹری نے اس بڑے پیمانے پر صفائی مہم کی قیادت کی۔ جوائنٹ سکریٹری، ڈی بی ٹی نے عملے کو خاص طور پر بلیک اسپاٹ ایریا میں گہری صفائی کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے بازار میں اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو صفائی کے فوائد سے آگاہ کیا اور ’’نا گندگی پھیلائیں گے، نہ پھیلانے دیں گے‘‘کے عزم کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QCKK.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FPA7.jpg

ملک کو صاف اور سرسبز بنانے کے تصور کے ساتھ، جے ایل این اسٹیڈیم میٹرو اسٹیشن، نئی دہلی کے قریب سکریٹری، ڈی بی ٹی اور دیگر افسران کے ذریعہ پروگرام - "ایک پیڑ ماں کے نام" کے تحت شجرکاری کی سرگرمی بھی منعقد کی گئی۔ اس مہم کی نگرانی سینئر افسران وقتاً فوقتاً کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ،  جوائنٹ سکریٹری، ڈی بی ٹی  نے، ڈی بی ٹی اور اس کے خود مختار اداروں اورپی ایس یوز کے ڈویژنوں/سائنسی کیڈر یونٹوں کے ذریعہ اعلان کردہ سرگرمیوں کی تیاری/عمل درآمد کی پیش رفت کے بارے میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔

************

 

ش ح۔ش ت۔ ج ا

 (U: 532)



(Release ID: 2059366) Visitor Counter : 9