وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 25-2024 کی دوسری ششماہی کے لیے حکومت کا قرض لینے کا منصوبہ

Posted On: 26 SEP 2024 5:59PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ مشاورت سے مالی سال 25-2024 کی دوسری ششماہی (ایچ 2 )کے لیے اپنے قرض لینے کے پروگرام کو حتمی شکل دی ہے۔

مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں  14.01 لاکھ کروڑروپے کے مجموعی قرض میں سے،  6.61 لاکھ کروڑ روپے  (47.2فیصد) ایچ 2 میں، 20,000 کروڑ روپے سوورین گرین بانڈ (ایس جی آر بی )  سمیت تاریخ شدہ سیکیورٹی کے اجراء کے ذریعہ قرض لیے جانے کا منصوبہ ہے۔

6.61 لاکھ کروڑ روپے  کا مجموعی بازار قرض 21 ہفتہ وار نیلامیوں کے ذریعہ مکمل کیا جائے گا۔ مارکیٹ میں قرض لینے کا دائرہ 3، 5، 7، 10، 15، 30، 40 اور 50 سال کی سیکیورٹی پر محیط  ہوگا ۔ مختلف میچورٹی کے تحت قرض لینے کا حصہ (بشمول ایس جی آر بی) یہ ہوگا: 3-سال (5.3فیصد)، 5-سال (10.6فیصد)، 7-سال (7.6فیصد)، 10-سال (24.8فیصد)، 15-سال ( 13.2فیصد، 30-سال (12.1فیصد)، 40-سال (15.9فیصد) اور 50-سال (10.6فیصد)۔

حکومت ریڈیمپشن پروفائل کو ہموار کرنے کے لیے سیکیورٹی کی سوئچنگ/بائی بیک کرے گی۔

حکومت نیلامی کے نوٹیفکیشن میں درج سیکیورٹی میں سے ہر ایک کے مقابلے 2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن کو برقرار رکھنے کے لیے گرین شو کے اختیار کو استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھے گی۔

مالی سال 25-2024 کی تیسری سہ ماہی (کیو 3 ) میں ٹریژری بل کے اجراء کے ذریعہ ہفتہ وار قرض 13 ہفتوں کے لیے 19,000 کروڑ روپے ہونے کی توقع ہے جس کے اجراء کے ساتھ بالترتیب 91 ڈی ٹی بی  کے تحت 7,000 کروڑروپے، 182 کروڑ  بی ڈی ٹی کے تحت ، 6,000 کروڑ اور364 کروڑ ڈی ٹی بی کے تحت 6000 کروڑ شامل ہیں۔

سرکاری کھاتوں میں عارضی مماثلتوں کا خیال رکھنے کے لیے، ریزرو بینک آف انڈیا نے مالی سال 25-2024 کی ایچ 2 کے لیے طریقہ کار اور وسائل (ڈبلیو ایم اے) کی حد 50,000 کروڑ روپے  مقرر کی ہے۔

مزید تفصیلات وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کی ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلی پریس ریلیز میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض(

496



(Release ID: 2059296) Visitor Counter : 14


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi