ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ٹیکسٹائل نے پائیداری، صفائی ستھرائی اور سائبر ہائجن پر توجہ کے ساتھ جامع 'سوچھتا ہی سیوا 2024' مہم کی قیادت کی

Posted On: 26 SEP 2024 6:04PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت نے اپنے مختلف پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ دفاتر، منسلک اور قانونی اداروں کے دفاتر کے ذریعہ "سوبھو سوچھتا - سنسکار سوچھتا" کے تھیم کے تحت 'سوچھتا ہی سیوا 2024' مہم کا انعقاد کیا۔

'سوچھتا ہی سیوا' مہم کے تحت، ٹیکسٹائل کی وزارت، نئی دہلی نے ایک متحرک پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا۔ ملازمین نے صاف ستھرے، سرسبز مستقبل کی طرف سب کو ترغیب دیتے ہوئے، صفائی سے متعلق اثر انگیز پیغامات تیار کرکے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-26180616MD3R.png

وزارت نے سائبر سیکورٹی بیداری کے لیے ’سوچھتا ہی سیوا‘ کے تحت ’سائبر سیکیورٹی/ سائبر ہائجن ‘ پر ​​ایک تکنیکی  نشست کا بھی اہتمام کیا ہے۔ نشست میں وزارت اور وزارت کے دائرہ کار میں آنے والے ادارے کے افسران نے شرکت کی۔

نیشنل ٹیکسٹائل کارپوریشن

نیشنل ٹیکسٹائل کارپوریشن نے ایک منظم "صفائی دوست تحفظ شیویر" ہیلتھ چیک اپ کا اہتمام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-261806323RO2.png

جوٹ کارپوریشن آف انڈیا

جوٹ کارپوریشن آف انڈیا (جے سی آئی) کے دفاتر میں 'ایک پیڑ ماں کے نام' تھیم کے تحت درخت لگانے کی مہم چلائی گئی۔ جے سی آئی  نے 150سے زائد درخت لگائے ہیں جن میں پھل دار درخت آم، امرود وغیرہ شامل ہیں۔ یہ کوشش سبز اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کی جاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-26180645X5QC.png

کاٹن کارپوریشن آف انڈیا

سوچھتا ہی سیوا کے ایک حصے کے طور پر، کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کے دفاتر میں درختوں کی تراش / کٹائی سے متعلق ایک سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-26180659RGDJ.png

ترقیاتی کمشنر کا دفتر (ہینڈلوم)

ڈیولپمنٹ کمشنر (ڈی سی) کے دفتر نے ’سیلفی پوائنٹ‘ قائم کیا ہے جہاں تقریباً 50 ملازمین نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت سیلفی لی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-261807134U0Z.png

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی)

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی نے سووچھتا ہی سیوا مہم کے تحت پائیدار فیشن اور قابل استعمال اسٹوروں کے اسکریپ سرگرمیوں کو ضائع کرنے پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-26180726RKFJ.png

ترقیاتی کمشنر کا دفتر (ہینڈی کرافٹ)

ڈی سی (ہینڈی کرافٹ) کے دفتر نے احاطے کے اندر اور باہر پرزور صفائی مہم شروع کی ہے۔ اس سلسلے میں، ڈی سی (ایچ) کے افسران / اہلکاروں نے الماریوں، درازوں اور واش روم کے اندر صفائی کی ہے۔ ڈی سی (ایچ) کے دفتر کے ملازمین نے سوچھتا کی بھاگیداری کے لیے شرم دان کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-26180741RCHJ.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض(

497



(Release ID: 2059295) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Punjabi