وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت کل ’سیاحت اور امن‘ کے تھیم کے ساتھ عالمی یوم سیاحت منائے گی


نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ وگیان بھون میں اس  تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

وزارت بہترین سیاحتی گاؤں کے فاتحین کا اعلان کرے گی

Posted On: 26 SEP 2024 6:29PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت 27 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت-2024 منائے گی، جس کا موضوع ’سیاحت اور امن‘ ہے، جس میں ترقی اور عالمی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں سیاحت کے اہم کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ  پروگرام وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔ نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑاس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔

ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو، شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب کنجراپو رام موہن نائیڈو، مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور ریاستی وزیر برائے سیاحت، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، جناب سریش گوپی  اس تقریب میں موجود رہیں گے۔

اس پروگرام میں وزارت سیاحت کے درج ذیل اقدامات کی نمائش شامل ہو گی۔

  • پریتن مترا
  • بہترین سیاحتی گاؤں کے فاتح
  • ہاسپٹلیٹی چین کے ساتھ صنعتی شراکتیں
  • سیاحت اور مہمان نوازی کے لیے صنعت کی حیثیت – ایک ہینڈ بک
  • انکریڈیبل انڈیاکنٹینٹ ہب

سیاحت کے عالمی دن کی تاریخ، اہمیت اور موضوع:

پائیدار ترقی اور خاص طور پر غربت کے خاتمے کے لیے سیاحت کو ایک اہم ذریعہ کے طور پر استعمال کرنے کے مقصد کے ساتھ، اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے (یو این ڈبلیو ٹی او) نے ہر سال 27 ستمبر کو سیاحت کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا۔ سیاحت کا عالمی دن پہلی بار 1980 میں منایا گیا تھا۔ یہ تاریخ 1970 میں تنظیم کے قوانین کو اپنانے کی سالگرہ کی نشاندہی کرتی ہے، جس نے پانچ سال بعد اقوام متحدہ کے سیاحت کے قیام کی راہ ہموار کی۔ ہر سال سیاحت کا عالمی دن ایک خاص تھیم کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس سال کا تھیم "سیاحت اور امن" ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض(

498


(Release ID: 2059293) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Gujarati