وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او اور آئی این اے ای نے حیدرآباد میں 11ویں انجینئرز کانکلیو کا انعقاد کیا تاکہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اوراندرون ملک ترقی میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے
Posted On:
26 SEP 2024 4:08PM by PIB Delhi
دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور انڈین نیشنل اکیڈمی آف انجینئرنگ (آئی این اے ای) کے مشترکہ طور پر زیر اہتمام 11ویں انجینئرز کانکلیو کا آغاز 26 ستمبر 2024 کو حیدرآباد میں ہوا۔ دو روزہ سالانہ کانکلیو کا مقصد دو اسٹریٹجک ترجیحات یعنی ’ڈیفنس ایپلی کیشنز کے لیے اضافی مینوفیکچرنگ‘ اور ’دفاعی مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز‘پر غور و خوض کرنا ہے۔ ڈی آر ڈی او کی دفاعی تحقیق وترقی کی لیباریٹری (ڈی آر ڈی ایل) میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں انجینئرز، سائنس دانوں، ماہرین تعلیم اور صنعت کے رہنماؤں کو یکجا ہونے کا موقع فراہم ہوتا ہے تاکہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور اندرون ملک ترقی میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
مہمان خصوصی، سابق چیئرمین، ایٹمی توانائی کمیشن ڈاکٹر انل کاکوڈکر اور مہمان خصوصی، سکریٹری محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے کانکلیو کا افتتاح کیا۔ ڈی آر ڈی ایل کے ڈائریکٹر (حیدرآباد) شری جی اے سرینواسا مورتی، ڈائریکٹر جنرل، میزائل اور اسٹریٹجک سسٹم شری یو راجا بابواور آئی این اے ای کے صدر پروفیسر اندرنیل مننا نے اجتماع سے خطاب کیا۔
*************
ش ح ۔ اع خ۔ ع ر
U. No. 484
(Release ID: 2059078)
Visitor Counter : 34