بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کے لیے تیار ہے


سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اور اس کی تنظیموں اورسرکاری محکموں میں  زیرالتوا معاملات کو کم کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات

مہم کے مرحلے کے دوران 164 صفائی ستھرائی کی مہم کا ہدف رکھا گیا ہے اور 21,000 سے زائد فائلوں کی شناخت کی گئی ہے

Posted On: 26 SEP 2024 3:57PM by PIB Delhi

سوچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی بنانے اورزیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے ساتھ  مطابقت رکھتے ہوئے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) جامع  ابتدائی اقدامات کر رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان اقدار کو روزمرہ کے کاموں میں شامل کیا جائے۔ مہم کے رہنما خطوط کو وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت تمام تنظیموں اورسرکاری محکموں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔  بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری نے مہم کی تیاری اور مقررہ اہداف کی حصولیابی کو آسان بنانے کے لیے وزارت کے حکام اور تمام تنظیموں اور سرکاری محکموں کے سربراہوں کے ساتھ متعدد جائزہ میٹنگیں کی ہیں۔

(16 ستمبر سے 30 ستمبر 2024) کے دوران تیاری کے مرحلے جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اور اس کی تنظیموں اور سرکاری محکموں میں زیر التواء حوالہ جات اور فزیکل اور الیکٹرانک فائلوں/ریکارڈز کا جائزہ  لیا گیا ہے  تاکہ مہم کے مرحلے کے دوران حاصل کیے جانے والے اہداف کا تعین کیا جا سکے، جو کہ 2  اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گی۔  اب تک 164 صفائی ستھرائی  مہموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس عرصے کے دوران جائزہ کے لیے تقریباً 21,200 فزیکل اور الیکٹرانک فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

خصوصی مہم 3.0 کے پچھلے مرحلے میں وزارت نے ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، دیگر وزارتوں اور عوام کے حوالہ جات کے پچھلے بوجھ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ پارلیمانی یقین دہانیوں کی منظوری میں خاطر خواہ پیش رفت حاصل کی ہے۔ تقریباً 2,12,000 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، تقریباً 28,000 فائلوں کو ختم کیا گیا۔ مزید برآں، تقریباً 1,18,000 ای فائلوں کو بند کیا گیا اور 36 ضابطوں کو آسان بنایا گیا۔ وزارت نے اسکریپ نمٹارے کے ذریعے 21.25 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی۔ تقریباً 72,000 مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی۔

خصوصی مہم 4.0 کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے وزارت میں باقاعدہ اعلیٰ سطحی جائزوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

**********

ش ح ۔ اع خ۔ ع ر

U. No. 483



(Release ID: 2059071) Visitor Counter : 23


Read this release in: Tamil , Assamese , English , Hindi