عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

صلاحیت سازی پروگرام ‘‘مثبت اور کامیاب’’ میں تعاون کے لیے ہند-ماریشس مذاکرات


دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ماریشس کے اعلیٰ سطحی سرکاری وفد نے 23 سے 25 ستمبر 2024 تک انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (این سی جی جی) کے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (ڈی  اے آر پی جی) انڈیا کا دورہ کیا

دونوں فریقوں نے این سی جی جی  اور فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگراموں سمیت صلاحیت سازی کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے پبلک سروس، انتظامی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی وزارت کے درمیان تعاون کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا

جناب  وی سری نواس، سکریٹری، ڈی اے آر پی جی اور ڈی جی، این سی جی جی نے ماریشس کے پبلک سروس کے سکریٹری مسٹر کے کونہے کی قیادت میں ماریشس کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کی قیادت کی

Posted On: 26 SEP 2024 1:22PM by PIB Delhi

ماریشس کے وفد کا اعلیٰ سطحی سرکاری دورہ ،اسٹریٹجک ملاقاتوں اور نتیجہ خیز بات چیت کے ساتھ کامیابی  سےاختتام پذیر ہوا۔ وفود کی سطح کی بات چیت کی قیادت  جناب  وی سری نواس، آئی اے ایس، سکریٹری، وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈی اے آر پی جی، اور ڈائریکٹر جنرل، این سی جی جی نے ماریشس کے وفد کے ساتھ، مسٹر کے کونے، سکریٹری برائے پبلک سروس، ماریشس کی قیادت میں کی اور اس میں جناب  ایس رام غلام، ڈائریکٹر، پبلک سیکٹر بزنس ٹرانسفارمیشن بیورو اور جناب ایس ڈی جنو، ڈائریکٹر، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، ماریشس شامل رہے۔ ماریشس کے وفد کا سرکاری دورہ 23 سے 25 ستمبر 2024 تک رہا۔

سکریٹری برائے پبلک سروس، ماریشس، مسٹر کے کونہے اور  ہندوستان میں ماریشس کے ہائی کمشنر  عالی جناب  ہیمانڈوئل ڈلم کا 23 ستمبر 2024 کو سکریٹری، ڈی اے آر پی جی اور ڈی جی، این سی جی جی،جناب وی سری نواس نے استقبال کیا۔دونوں فریقوں میں این سی جی جی اور موریشس کی عوامی خدمات ،انتظامی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی وزارت کے درمیان فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام سمیت ماریشس کے پبلک  افسران کے لیے صلاحیت سازی  کے لیے اشتراک کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N2FI.jpg

وفد نے سکریٹری، ڈی اے آر پی جی  اور  ڈی جی ، این سی جی جی  کی قیادت میں وزیر اعظم  کے ذریعے  نوازے گئے اقدامات کے ڈی سیز/ڈی ایم کے ساتھ بات چیت کی۔ بات چیت محترمہ ورنالی ڈیکا، ڈی سی نلباڑی، آسام؛ ڈی ایم اور کلکٹر، لکھیم پور کھیری، یوپی، محترمہ درگا شکتی ناگپال؛ ڈی ایم اور کلکٹر، میرٹھ، یوپی،جناب دیپک مینا،  اتراکھنڈ کی گورنر  کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ سواتی بھدوریا اور محترمہ بھاویہ متل، ڈی ایم برہان پور، ایم پی کے درمیان بات چیت ہوئی۔ بات چیت کے دوران ہندوستان میں ضلع کلکٹروں کے کردار اور ذمہ داریوں، گورننس کے چیلنجز اور اصلاحات جن کا مقصد عوامی خدمات کی فراہمی کو بڑھانا ہے، کا بھی اشتراک کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2K4W3.jpeg

ماریشس کے وفد نے پی ایم گتی شکتی،  جیم اور  یو آئی ڈی اے آئی کے ماہرین سے بات کی۔ وفد نے  جناب ایس این ترپاٹھی، ڈائرکٹر جنرل، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے )سے بات چیت کی اور انہیں پبلک ایڈمنسٹریشن سے متعلق تعلیمی فریم ورک، گورننس ڈھانچہ اور  عدم مرکزیت کے بارے میں بتایا گیا۔ پریا ورن  بھون کے دورے میں ہندوستان کے بہترین حکمرانی کے طریقوں کی نمائش کی گئی جہاں انہوں نے ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب امن دیپ گرگ، آئی اے ایس سے،ایڈیشنل سکریٹری ،ایم او ای ایف اینڈ سی سی سے ملاقات کی۔ جناب ارون سنگھل، آئی اے ایس، ڈائرکٹر جنرل نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (این اے آئی) کے ساتھ بات چیت نے ریکارڈ شیئرنگ، ڈیٹا کوالٹی چیک اور ڈیجیٹلائزیشن پروجیکٹس کے بارے میں بصیرت فراہم کی جو ہندوستان کے وسیع تاریخی دستاویزات کو محفوظ رکھتے ہیں۔ ماریشس کے وفد کو جناب پی ڈینیئل، سکریٹری، سی وی سی کے ساتھ بات چیت میں سنٹرل ویجیلنس کمیشن کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس سے آگاہ کیا گیا ۔ وفد  نے چیف انفارمیشن کمشنر،  جناب ہیرالال سماریہ، انفارمیشن کمشنرز محترمہ آنندی راملنگم اور جناب ونود کمار تیواری اور سکریٹری، سی آئی سی، محترمہ رشمی چودھری سے ملاقات کی اور انہیں آر ٹی آئی کے ذریعے شفافیت کے فروغ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ مشن کرم یوگی کے ذریعے صلاحیت سازی کے پروگرام  انہیں سی بی سی کے چیئرمین جناب عادل زینل بھائی کے ذریعے پیش کئے۔

 تین روزہ سرکاری دورہ ماریشس کے سینئر اور درمیانی درجے کے پبلک آفیسرز کے لیے دو طرفہ تعاون اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کے لیے ایک واضح روڈ میپ کے ساتھ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی ڈی بریفنگ میٹنگ میں ماریشس کے پبلک آفیسرز کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کی شکلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزارت پبلک سروس، انتظامی اور ادارہ جاتی اصلاحات، ماریشس اور نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کے درمیان تعاون کے لیے مفاہمت نامے کے مسودے کا تبادلہ کیا گیاتاکہ اسے آگے لے جایا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00364JU.jpg

**********

ش ح۔م م  ۔ م ذ

U:481



(Release ID: 2059054) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil