بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بھاری صنعتوں کی وزارت ملک گیر  سطح پر  سوچھتا سے متعلق چوتھی خصوصی مہم کا اہتمام کررہی ہے

Posted On: 26 SEP 2024 1:38PM by PIB Delhi

اداروں میں سوچھتا کی پابندی کرنے اور حکومت میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے وزیر اعظم کے نظریے  سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) اپنے سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ایز) اور خود مختار اداروں (اے بیز) کے ساتھ مل کر مسلسل چوتھی مرتبہ زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم (SCDPM) 4.0  میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے کے لیے وسیع منصوبے پر کام کر رہی ہے، جسے دو مرحلوں میں یعنی تیاری کا مرحلہ 15 سے 30 ستمبر 2024 تک اور مین فیز 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک نافذ کیا جائے گا۔

تیسری سوچھتا خصوصی مہم کے دوران ایم ایچ آئی کی کارکردگی بہترین رہی تھی۔خصوصی مہم 3.0 کے دوران وزارت نے اسکریپ کو نمٹاتے ہوئے جگہ بنانے میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور 21 لاکھ مربع فٹ جگہ بنائی اور خراب اشیا کی فروخت سے 4.66 کروڑ روپےحاصل کرکے ریونیو جنریشن میں 5ویں پوزیشن حاصل کی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021JXY.jpg Image

ایچ ایم ٹی  انٹرنیشنل لمیٹڈ کے ذریعے صفائی  ستھرائی کے لیے اسکریپ کی شناخت کی گئی، اے وائی سی ایل  بنگلورو، کرناٹک باسمتیا ٹی اسٹیٹ، آسام میں صفائی کے لیے جگہ کی نشاندہی کی گئی، جس کا مقصد اپنی ماضی کی کارکردگی کو دہرانا ہے۔ایم ایچ آئی  نے اپنے سی پی ایس ایز اور اے بیز کے ساتھ اب تک مرکزی مرحلے کے دوران 111 آؤٹ ڈور مہم چلانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے لیے  1.91 لاکھ مربع فٹ جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے جسے  صاف ستھرا کیا جانا ہے اور جائزہ لینے کے لیے تقریباً 28,000 فزیکل فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے (تقریباً) 5,700 کو ختم کیا جانا ہے۔ اسی طرح(تقریباً) 1.05 لاکھ  ڈیجیٹل فائلوں  کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے(تقریباً)  86،000 کو بند کیا جانا ہے۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ اع خ۔ ع ر

U. No. 482



(Release ID: 2059009) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada