بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایچ آئی نے #ایک_پیڑ_ماں_کے_نام اور #پلانٹ4مدر کے تحت ‘سوچھتا ہی سیوا 2024’ مہم اور شجرکاری  کی مہم میں حصہ لیا


100 سے زیادہ سائٹس کو کلین لینس ٹارگٹ یونٹس (سی ٹی یوز) کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جس کا مقصد انہیں صاف اور صحت بخش جگہوں میں تبدیل کرنا ہے

سیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ میں بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر کی قیادت میں شجرکاری  کی مہم چلائی گئی

Posted On: 26 SEP 2024 1:40PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) اپنے مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ایز) / خود مختار اداروں (اے بیز) کے ساتھ مل کر ‘سوچھتا ہی سیوا 2024’  میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور جل شکتی کی وزارت کے تعاون سے  صفائی اور ستھرائی کے لیے  فعال طور پر حصہ لے رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد سوچھتا  کے لیے بڑے پیمانے پر وکالت اور شہریوں کی شرکت  کی  سہولت فراہم کرناہے اور  گندے اور مشکل کوڑے کے دھبوں (بلیک سپاٹ) کو صاف کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، صفائی کے کارکنوں  کے تعاون  کو تسلیم کرنا، گزشتہ دہائی کے دوران کامیابیوں کا جشن منانا، اور ‘ سمپورن  سوچھتا’ کے لیے قوم کے عزم کا اعادہ  بھی کرنا ہے ۔

 

مہم ‘سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا’ کے تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے، مہم کے ابتدائی مرحلے کے دوران 200 سے زیادہ سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے تحت اس ملک گیر کوشش کی بنیاد رکھی گئی ہے اور 100 سے زائد مقامات کو صفائی کے ہدف یونٹس  (سی ٹی یوز) کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد ان نظرانداز شدہ / چیلنجنگ مقامات، جنہیں اکثر سیاہ دھبوں کے نام سے جانا جاتا ہے، کو صاف اور صحت  بخش جگہوں میں تبدیل کرنا ہے۔

 

2 رحؒ.jpg1 لےف.jpg

برج اینڈ روف کمپنی (I) لمیٹڈ کی طرف سے سنتراگاچی ریلوے اسٹیشن، مغربی بنگال (سی ٹی یو کے طور پر شناخت شدہ) میں  صفائی مہم

4.jpg3.jpg

رودرپریاگ پروجیکٹ سائٹ، اتراکھنڈ میں برج اینڈ روف کمپنی (I) لمیٹڈ کی طرف سے صفائی مہم

 

( سی ٹی یو کےطور پر شناخت شدہ)

درخت لگانے کی مہم #ایک-پیڑ-  ماں کے - نام اور #پلانٹ4مدر کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 5 جون 2024 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کیا تھا۔ اس مہم کا مقصد زمین کے انحطاط کو روکنا اور اس کو ریورس کرنا، خشک سالی کے خلاف مزاحمت پیدا کرنا اور صحرا  بننے کو روکنا ہے۔  معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل  کر کے ستمبر 2024 تک 80 کروڑ درخت لگانا  اور مارچ 2025 تک 140 کروڑ درخت لگانے کا ہدف ہے ۔

 

وزیر اعظم کی بصیرت انگیز قیادت میں اس مقصد کو حاصل کرنے کی طرف بڑھتے ہوئے، 21 ستمبر  2024 کو سیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا  لمیٹڈ ، ریزیڈینشیل  ٹاؤن شپ، بوکاجن، آسام میں (بھارتی صنعتوں  اور اسٹیل) کے وزیر ، جناب ایچ ڈی کمارا   سوامی کی قیادت میں درخت لگانے کی مہم چلائی گئی۔

6.jpg5.jpg

 (بھاری صنعتوں اور  اسٹیل) کے عزت مآب وزیر ، جناب ایچ ڈی کمار سوامی  کی طرف سے   درخت لگانے کی مہم

 

مزید برآں، بھاری صنعتوں کی وزارت  کے تحت  سی پی ایس ایز  اور  اے بیز  میں شجرکاری مہم زوروں پر ہے جس کے نتیجے میں اب تک بانوے ہزار سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔

8.png7.png

بھوپال یونٹ میں سی آئی ایس ایف کی طرف سے درخت لگانے کی مہم، دہلی میں انجینئرنگ پروجیکٹس (انڈیا) لمیٹڈ کے ذریعے بھیل  شجر کاری  مہم

10.jpg9.jpg

راجبن، ہماچل پردیش میں سی سی آئی کی طرف سے شجرکاری ،  مدھیہ پردیش کے دھار میں نیٹراکس کے ذریعے شجر کاری

****

 

ش ح۔ ا ک۔ خ م۔

U-480

                          



(Release ID: 2058998) Visitor Counter : 17


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Tamil