محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لیبر سکریٹری نے ای ایل آئی اسکیم پر ای پی ایف او افسران کے ساتھ میٹنگ کی

Posted On: 25 SEP 2024 6:05PM by PIB Delhi

ای پی ایف او نے 25 ستمبر 2024 کو اپنے تمام زونل اور علاقائی دفاتر کے ساتھ حکومت کی حال ہی میں اعلان کردہ ایمپلائمنٹ لنکڈ انسینٹیو اسکیم پر ملک گیر مشاورت کی۔ وزارت لیبر اور روزگار کی طرف سے ای پی ایف او کے زونل اور علاقائی دفاتر کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اس سال کے بجٹ میں اعلان کردہ اسکیم کے مختلف پہلوؤں پر اپنی تجاویز اور آراء کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈر اداروں، ایسو سی ایشنز اور ای پی ایف او کے موجودہ آجروں کے ساتھ وسیع مشاورت کریں۔

50462dff-de22-455c-9c74-0d4d3e41f8f9

ان ہدایات کے مطابق، فیلڈ دفاتر نے ٹریڈ یونینوں، آجروں کی ایسو سی ایشنز، مختلف چیمبرز آف انڈسٹری اور یوتھ ایسوسی ایشنز کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ ان مباحثوں کے ذریعے فیلڈ دفاتر نے اہم آراء اور تجاویز اکٹھی کیں اور اپنے سوالات کو نوٹ بھی کیا۔

اجلاس کی صدارت محترمہ  سمیتا داؤرا، سکریٹری،  لیبر اور روزگار نے کی۔ اس میں وزارت لیبر، ای پی ایف او اور تمام فیلڈ دفاتر کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ سوالات بنیادی طور پر اسکیم کی کچھ دفعات کے گرد مرکوز تھے جن پر وزارت کے افسران نے میٹنگ کے دوران فیلڈ دفاتر کو وضاحتیں فراہم کیں۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اسکیم کو حتمی شکل دینا اپنے حتمی مرحلے پر ہے اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کو ذہن میں رکھا جائے گا اور حتمی اسکیم کے مسودے میں اس کی وضاحت کی جائے گی۔

9c57bb9b-0f5f-4cb2-a553-c3f64462576d

سکریٹری، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ نے فیلڈ افسران کو اسکیم کی مختلف دفعات کو مکمل طور پر سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا اور اسکیم کو مہمیز دینےکے لیے آجروں اور ملازمین کی ایسو سی ایشنزکے ساتھ باقاعدہ بات چیت کی۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ای پی ایف او ​​افسران کو اسکیم کا حقیقی روح رواں  ہونا چاہئے اور اسکیم کو مطلوبہ تحریک دینے کے لئے اسکیم کی وکالت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔

*****

(ش ح۔ اص)

UR No. 444


(Release ID: 2058802) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Tamil