سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر۔این آر ایس سی پی آرنے گروگرام یونیورسٹی کے ساتھ تعاون اور سائنس کے ذریعے معاشرے کی خدمت کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
25 SEP 2024 5:09PM by PIB Delhi
سی ایس آئی آرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ(سی ایس آئی آر۔این آئی ایس سی پی آر) نے گروگرام یونیورسٹی کے ساتھ 24 ستمبر 2024 کواین آئی ایس سی پی آر کے وگیان سنچار بھون، پوسا کیمپس، نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ یہ باہمی مفاہمت معاشرے کی خدمت میں دونوں اداروں کے لیے نئے مواقع ہموار کرے گا۔
اس مفاہمت کی یادداشت کے اہم شعبے یں سائنس مواصلات، ایس ٹی آئی پالیسی تحقیق، روایتی علم اور بہت کچھ ہیں۔ اس ایم او یو پر دستخط کے موقع پر، سی ایس آئی آر۔این آئی ایس سی پی آر کے ڈائریکٹر اور گروگرام یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جناب راجیش کمار سنگھ روشن، کنٹرولر آف ایڈمنسٹریشن،سی ایس آئی آر ۔این آئی ایس سی پی آر اور ڈاکٹر راجیو کمار، رجسٹرار، گروگرام یونیورسٹی نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا۔ ڈاکٹر سرلا بالاچندرن، چیئرپرسن، شعبہ کیمسٹری؛ ڈاکٹر دویدی، ہیڈ، نرسنگ؛ اور ڈاکٹر راکیش یوگی، چیئرپرسن، میڈیا اسٹڈیز، گروگرام یونیورسٹی بھی اس پروگرام میں شامل ہوئے۔سی ایس آئی آر ۔این آئی ایس سی پی آر کے پاس سائنس کمیونیکیشن اور سائنس پالیسی ریسرچ کی سات دہائیوں کی میراث ہے۔ 13-14 نومبر 2024 کو،سی ایس آئی آر ۔این آئی ایس سی پی آر گروگرام یونیورسٹی کے اشتراک سے روایتی علم کے ابلاغ اور پھیلاؤ پر ایک بین الاقوامی کانفرنس سی ڈی ٹی کے2024 کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ سی ڈی ٹی کے2024 کے لیے ابتدائی برڈ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے۔
*****
(ش ح۔ اص)
UR NO.443
(Release ID: 2058800)
Visitor Counter : 26