اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو نے سوچھتا ہی سیوا مہم میں حصہ لیا
ایک پیڑ ماں کے نام کے تحت درخت کا پودا بھی لگایا گیا
Posted On:
25 SEP 2024 4:36PM by PIB Delhi
اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جارج کورین کے ساتھ آج سی جی او کمپلیکس، نئی دہلی میں سوچھتا ہی سیوا مہم میں حصہ لیا۔ اس تقریب میں اقلیتی امور کی وزارت کے تمام عہدیداروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے وزارت میں یہ ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔


اس موقع پر وزراء نے ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت ایک درخت کا پودا بھی لگایا۔ اقلیتی امور کی وزارت کے پاس 1000 صفائی ٹارگیٹ یونٹس (سی ٹی یو) کا ہدف ہے اور محکمہ اس ہدف کو حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
************
ش ح۔ م م۔ را
U-436
(Release ID: 2058659)
Visitor Counter : 53