امور داخلہ کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ و کوآپریٹو کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، وزارت داخلہ سوچھ بھارت ابھیان کے لیے پابند عہد
سوچھ بھارت ابھیان کے تحت،وزارت داخلہ کی طرف سے صفائی ستھرائی اور لوگوں کی مسلسل فعال شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بہت ساری کوششیں کی جا رہی ہیں
سکریٹری (بارڈر منیجمنٹ) جناب راجندر کمار نے نارتھ بلاک میں وزارت داخلہ کے افسران اور ملازمین کوسوچھتا کا عہد کرایا
وزارت داخلہ کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے نارتھ بلاک کیمپس میں صفائی ستھرائی کے لیے رضاکارانہ صفائی(شرمدان) کی
ماحولیات کے تحفظ اور سرسبز مستقبل کے تئیں اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے،وزارت داخلہ کے افسران اور ملازمین نے نارتھ بلاک کے باغیچے میں‘ایک پیڑماں کے نام’ مہم کے تحت پودے بھی لگائے
Posted On:
25 SEP 2024 12:38PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ و کوآپریٹو کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، وزارت داخلہ سوچھ بھارت ابھیان کے لیے پابند عہد ہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے صفائی ستھرائی اور سوچھ بھارت ابھیان میں لوگوں کی مسلسل سرگرم شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بہت ساری کوششیں کی جا رہی ہیں۔ان کوششوں کےضمن میں ، سکریٹری (بارڈر مینجمنٹ) جناب راجندر کمار نے نارتھ بلاک میں وزارت داخلہ کے افسران اور ملازمین کو سوچھتاکا عہد کرایا۔
وزارت داخلہ کے افسران اور ملازمین نے نارتھ بلاک کے احاطے میں صفائی ستھرائی کے لیے ‘شرمدان’ بھی کیا۔یہ پروگرام ان متعدد کوششوں میں سے ایک ہے جو وزارت داخلہ کی طرف سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور سوچھ بھارت ابھیان میں لوگوں کی سرگرم شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔سوچھتا کے عہد میں اپنے اردگردکے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے، فضلہ جات کو ذمہ دارانہ طریقے سے ضائع کرنے اور روزمرہ کی زندگی میں پائیدارطرزعمل کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
اس موقع پرسکریٹری (بارڈر مینجمنٹ)نے وزارت داخلہ کے تمام افسران اور ملازمین کو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں سوچھ بھارت ابھیان کے لئے اپنا کردارادا کرنے کی ترغیب دی ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ صاف اورسرسبز و شاداب ہندوستان کے وژن کے تئیں پرعزم ہے اور صفائی ستھرائی، پائیداری اور ماحول کے تحفظ کے تئیں ذمہ داری کو فروغ دینے والے اقدامات میں فعال طور پر شامل رہے گی۔
سوچھ بھارت ابھیان کے تئیں اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، وزارت داخلہ کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے صفائی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ دفتر کے احاطے کی عوامی جگہیں کوڑے سے پاک ہوں۔اس اجتماعی صفائی مہم سےماحول کو صاف رکھنے کے لئے ہر فرد کی ذمہ داری کو ظاہر کرنے کی کوشش ظاہر ہوتی ہے۔
ماحولیات کے تحفظ اورسرسبزمستقبل کے تئیں اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت نارتھ بلاک میں واقع باغیچے میں پودے بھی لگائے۔
*******
ش ح – م ش ع – م ش
U. No.419
(Release ID: 2058541)
Visitor Counter : 39
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada